• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

کراچی میں کورونا وائرس کی 'ڈیلٹا' قسم کے 35 کیسز کی تصدیق

شائع July 13, 2021
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ رواں ماہ ڈیلٹا وائرس کے 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں — فائل فوٹو / رائٹرز
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ رواں ماہ ڈیلٹا وائرس کے 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں — فائل فوٹو / رائٹرز

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا (بھارتی ویرینٹ) کے 35 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کر دی۔

محکمہ صحت سندھ نے بیان میں کہا کہ جون سے اب تک ڈیلٹا کے 35 کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس قسم سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پائے گئے، تمام متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ رواں ماہ ڈیلٹا وائرس کے 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام سے نقل و حرکت محدود کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کی ’ڈیلٹا‘ قسم کا اثر سامنے آرہا ہے، ڈاکٹر فیصل

ان کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا وائرس کے بھارت میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں وائرس کی 'ڈیلٹا' قسم کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور حالیہ دنوں میں اس وائرس کے باعث کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز نیوز بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ڈیلٹا سمیت دیگر اقسام کے وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے فوج سمیت مقامی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی، خصوصاً سیاحتی مقامات جانے والوں کو کورونا سے متعلق پابندی کا سامنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 'ڈیلٹا قسم' کے 15 کیسز سامنے آگئے

گزشتہ ہفتے پنجاب کے ضلع روالپنڈی میں بھی ڈیلٹا وائرس کے 15 کیسز کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈویژنل کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے حکام صحت سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا اور شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ اس وائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024