• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نجی ایئرلائن کو سیاحتی لائسنس جاری

شائع July 13, 2021
الویر ایئرویز کے سی ای او کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کراچی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں لائسنس دیا گیا — فوٹو: سی سی اے ٹوئٹر اکاؤنٹ
الویر ایئرویز کے سی ای او کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کراچی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں لائسنس دیا گیا — فوٹو: سی سی اے ٹوئٹر اکاؤنٹ

راولپنڈی: سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نجی ایئرلائن 'الویر ایئرویز' کو سیاحت کے فروغ اور علاقائی ہم آہنگی (ٹی پی آر آئی) لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

الویر ایئرویز کو 5 سال کی مدت کے لیے یہ لائسنس قومی ایوی ایشن پالیسی 2019 کے تحت جاری کیا گیا ہے جو جون 2026 تک کارآمد ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی سعد بن ایوب نے کہا کہ الویر ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) تحسین اعوان کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کی جانب سے کراچی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں لائسنس دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الویر ایئرویز ایمبرر کے دو جہاز خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس نے مستقبل میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سال 2021 میں سیاحت کیلئے 52 بہترین مقامات میں لاہور شامل

سیاحت کے فروغ اور علاقائی ہم آہنگی بڑھانے کے لیے آپریشن کا آغاز پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں حب اسٹیشنز کے ساتھ گوادر، اسکردو اور تربت کے لیے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ٹی پی آر آئی' آپریشنز کے ذریعے مقامی اور غیر ملکی شہری محفوظ اور آرام دہ ہوائی سفر کے ذریعے پاکستان کو جان سکیں گے اور دنیا میں ملک کا تصور بہتر ہوگا۔

سیاحت کے فروغ کے لیے اس سے قبل پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) فیصل آباد سے اسکردو کے لیے ہوائی سفر کا آغاز کر چکی ہے، 129 مسافروں پر مشتمل پہلی فلائٹ نے گزشتہ بدھ کو پرواز بھری۔

مزید پڑھیں: سال کے 12 ماہ، پاکستان میں سیاحت کیلئے کب،کہاں جاسکتے ہیں؟

پی آئی اے کی جانب سے اسکردو کے لیے پروازیں چلانے کا مقصد ناصرف ملک میں مقامی سیاحت کو فروغ دینا ہے، بلکہ مسافروں کو موثر ہوائی سفر کے ساتھ اندورن ملک کارگو سہولیات بھی فراہم کرنا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے فیصل آباد سے اسکردو کے لیے پروازوں کی سہولت نے کاروباری برادری اور فیصل آباد کے رہائشیوں کی دیرینہ خواہش پوری کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024