• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب میں ملالہ کی تصویر شائع کرنے پر ساتویں جماعت کی کتاب ضبط

شائع July 13, 2021
عہدیداران کی ٹیم نے سب سے پہلے گلبرگ کے منی مارکیٹ میں واقع او یو پی آفس پر چھاپہ مارا اور کتاب کا پورا اسٹاک ضبط کرلیا — فائل فوٹو: رائٹرز
عہدیداران کی ٹیم نے سب سے پہلے گلبرگ کے منی مارکیٹ میں واقع او یو پی آفس پر چھاپہ مارا اور کتاب کا پورا اسٹاک ضبط کرلیا — فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور: پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) کی جانب سے ساتویں جماعت کے لیے جاری کردہ سماجی مطالعے (سوشل اسٹڈیز) کی کتاب میں اہم شخصیات میں 1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کی تصویر کے ساتھ ملالہ یوسف زئی کی تصویر شائع کرنے پر ضبط کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کتاب کے صفحہ 33 پر چند اہم شخصیات کی تصاویر شائع کی گئیں جن میں قائد اعظم محمد علی جناح، قومی شاعر علامہ اقبال، سر سید احمد خان، لیاقت علی خان، عبدالستار ایدھی، بیگم رانا لیاقت علی خان، نشانِ حیدر وصول کرنے والے میجر عزیز بھٹی شہید اور ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ٹی بی، پولیس اور دیگر ایجنسیاں شہر بھر کی دکانوں پر چھاپے مار رہی ہیں اور ملالہ یوسف زئی کی تصویر میجر عزیز بھٹی کے ساتھ شائع کرنے پر رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اردو کی دس بہترین سوانح عمریاں

عہدیداران کی ٹیم نے سب سے پہلے گلبرگ کے منی مارکیٹ میں واقع او یو پی آفس پر چھاپہ مارا اور کتاب کا پورا اسٹاک ضبط کرلیا۔

انہوں نے پرنٹنگ پریس کو ایک خط بھی تھمایا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کتاب کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک پبلشر نے ڈان کو بتایا کہ یہ کتاب 2019 میں پی سی ٹی بی کو نظر ثانی اور عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی، تاہم بورڈ نے اس کے مواد کا جائزہ لینے کے بعد اسے اشاعت کے لیے منظور نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے این او سی جاری نہ کرنے کے باوجود کتاب شائع کی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پی سی ٹی بی کے عہدیداران، پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے ان کی دکان کا دورہ کیا، کتاب کے بارے میں پوچھا اور اسے ضبط کرنے کے احکامات کو پڑھ کر سنایا۔

پی سی ٹی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر فاروق مظہر رپورٹ کے فائل کیے جانے تک رائے کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے، جبکہ بورڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ کتاب اس لیے ضبط کی گئی کیونکہ اسے این او سی کے بغیر شائع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم کی زندگی کے گمشدہ اوراق

گزشتہ سال پی سی ٹی بی نے 100 درسی کتب پر پابندی عائد کی تھی۔

بورڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ چند کتابوں میں قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی درست تاریخِ پیدائش نہیں شائع کی گئی تھی، جبکہ چند دیگر کتابوں میں ملک کے خلاف ’توہین آمیز مواد‘ اور غلط نقشے موجود تھے، اسی طرح پنجاب کے 36 اضلاع ہیں تاہم ان میں سے چند کتابوں میں 35 کا ذکر کیا گیا تھا۔

پی سی ٹی بی نے مبینہ طور پر منظوری کے بغیر شائع ہونے والی ایک کتاب کی سیریز 'انفنٹ ریاضی' پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

faisal Jul 13, 2021 12:42pm
our hero is Waleed!!! government should BAN the press who printed foto and content on Malaal

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024