• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ثروت گیلانی ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

شائع July 13, 2021
اداکارہ کی خواہش ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کریں—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ کی خواہش ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کریں—فائل فوٹو: فیس بک

’جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کریں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نہ صرف اپنی خواہشات سے متعلق انکشافات کیے بلکہ لوگوں کو یہ مشورے بھی دیے کہ وہ کس طرح اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

مداحوں کے سوالوں کے جوابات کے دوران بھارت سے ان کے مداحوں نے ان کی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی تعریف کی اور ساتھ ہی بعض مداحوں نے ان سے ویب سیریز کے دوسرے سیزن سے متعلق بھی پوچھ ڈالا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’چڑیلز‘ کے دوسرے سیزن سے متعلق مداح کے سوال کے جواب میں انہوں نے خود کوئی جواب دینے کے بجائے سیریز کے پروڈیوسر کو مینشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لازمی نہیں کہ ہر بار لڑکا ہی اظہارِ محبت کرے، ثروت گیلانی

بعض مداحوں نے ان سے ان کی فٹنیس اور خوبصورتی سے متعلق بھی سوالات پوچھے جب کہ کچھ مداحوں نے ان سے فرمائش کر ڈالی کہ وہ ایک اچھی والدہ ہیں، اس لیے بچوں کو سکھانے کے لیے آرٹ کلاسز کا آغاز کریں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اپنی پسندیدہ ہولی وڈ شخصیت کے سوال پر ثروت گیلانی نے اداکارہ نتالی پورٹ مین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں من پسند قرار دیا۔

ایک مداح کی جانب سے شوہر کے ساتھ اپنی سب سے پسندیدہ تصویر شیئر کرنے کی فرمائش پر اداکارہ نے ایک تصویر بھی شیئر کی جب کہ فہد مرزا سے ہی شادی کرنے کے سوال پر انہوں نے دو مختلف رنگوں پر مشتمل چپل کی جوڑی کی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: اہلخانہ سے 'بات' نہیں کرتے، سوشل میڈیا پر اچھا بننے کی کوشش کی جاتی ہے، ثروت گیلانی

ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے کہا کہ والدین کے لیے تمام بچے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، ان کے لیے کوئی بچہ مشکل نہیں ہوتا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لکھا کہ والدین کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے تمام بچے ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور انہیں ان کی خصوصیات اور کمزوریوں کا بھی علم ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے اداکارہ صبا حمید کی بھی تعریف کی اور انہیں ملک کا اثاثہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ثروت گیلانی ڈراؤنی ویب سیریز میں کاسٹ

ایک مداح نے ثروت گیلانی سے پوچھا کہ ان کی اب تک کون سی خواہش پوری نہیں ہوسکی اور اس بات کی منتظر ہیں کہ ان کی خواہش پوری ہوجائے؟

مداح کے سوال پر ثروت گیلانی نے مختصر لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کریں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024