• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گوگل کا وہ بہترین فیچر جس کا اکثر افراد کو علم ہی نہیں

شائع July 12, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے اور لگ بھگ ہر فرد ہی روزانہ اس میں درجنوں سرچز کرتا ہے۔

مگر کئی بار کسی اور ڈیوائس پر گوگل سرچ کو استعمال کرنے کے بعد لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہسٹری ریکارڈ کو ڈیلیٹ کردیا جائے۔

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے کچھ عرصے قبل کروم پر آخری 15 منٹ کی براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اسے کوئیک ڈیلیٹ کام نام دیا گیا تھا جو حساس سرچ ہسٹری کو انکوگنیٹو موڈ پر جائے بغیر ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔

گوگل ڈویلپر کانفرنس میں اسے پرائیویسی یچر قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 5 آپشن موجود تھے، ایک آخری گھنٹہ، آخری 24 گھنٹے، آخری ہفتہ، آخری مہینہ اور تمام براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن تھا۔

ویسے تو یہ سب آپشنز ہی کارآمد ہیں مگر کئی بار صارف کی خواہش ہوتی ہے کہ آخری ند منٹوں کی سرچز کو ڈیلیٹ کیا جائے اور پورے دن کی براؤزنگ ہسٹری کو برقرار رکھا جائے۔

اس کے لیے کوئیک ڈیلیٹ کو پیش کیا گیا تاکہ صارفین کو زیادہ مدد مل سکے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائس پر گوگل ایپ کو اوپن کریں۔

وہاں اوپر دائیں جانب پروفائل آئیکون موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔

آئیکون پر کلک کرنے پر مختلف آپشنز نظر آئیں گے اس میں سے ڈیلیٹ لاسٹ 15 منٹ پر کلک کریں۔

ایسا کرنے پر کروم کی آخری 15 منٹ کی ہسٹری ڈیلیٹ ہوجائے گی۔

ڈیلیٹ پر کلک کرنے پر گوگل کی جانب سے ان ڈو کا آپشن بھی ایک میسج کے ساتھ دیا جائے گا تاکہ غلطی سے اس پر کلک کرنے سے ہسٹری کو بچایا جاسکے۔

یہ فیچر بتدریج صارفین تک پہنچ رہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ چند افراد کو گوگل ایپ میں نظر نہ آئے تاہم جلد ان کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024