• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ماہرہ خان نے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

شائع July 12, 2021
ماہرہ خان نے خفیہ شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان نے خفیہ شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

جلد ہی 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پر ’مہرین‘ کے روپ میں دکھائی دینے والی ماہرہ خان نے خفیہ طور پر دوسری شادی کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں ’جھوٹا‘ قرار دیا ہے۔

ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور 2019 سے ان کی دوسری شادی کی افواہیں ہیں۔

ابتدائی طور پر ماہرہ خان کی سلیم کریم نامی کاروباری شخص سے منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے 2019 میں ہی واضح کیا تھا کہ ان کی تاحال منگنی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہوگئیں؟

بعد ازاں جون 2020 میں ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ان کے تعلقات ’سلیم‘ نامی شخص سے ہیں اور مستقبل میں وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

تاہم ماہرہ خان نے اس وقت یہ واضح نہیں کیا تھا کہ دونوں کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں اور حال ہی میں ایک مداح نے ان سے خفیہ شادی سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے مذکورہ معاملے پر وضاحت کی۔

ماہرہ خان نے جون 2020 میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے تعلقات سلیم نامی شخص سے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان نے جون 2020 میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے تعلقات سلیم نامی شخص سے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماہرہ خان نے ’میشن‘ کی ایک ویڈیو میں مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیے اور ان سوالوں میں سے ایک سوال ان کی خفیہ شادی سے متعلق بھی تھا۔

ماہرہ خان نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی اور یہ کہ وہ جب بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی تو سب کو معلوم ہوجائے گا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے ثبوت کے طور پر اپنی انگلیاں دکھائیں اور کہا کہ دیکھیں انہوں نے کوئی انگوٹھی بھی نہیں پہن رکھی۔

اسی ویڈیو میں اداکارہ سے دیگر سوالات بھی کیے گیے اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ کتنی بڑی ’رئیس‘ لگتی ہیں، یہ مداحوں کی محبت ہے کہ انہیں وہ ’رئیس‘ سمجھتے ہیں۔

2019 سے اداکارہ اور سلیم کریم کے تعلقات کی خبریں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
2019 سے اداکارہ اور سلیم کریم کے تعلقات کی خبریں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ہمایوں سعید کو بہترین اور پسندیدہ ساتھی اداکار بھی قرار دیا اور ساتھ ہی ان کی تعریف بھی کی۔

ماہرہ خان نے ’ناک کی سرجری‘ کرائے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں بھی واضح کیا کہ انہوں نے ناک کی سرجری نہیں کروائی اور ثبوت کے طور پر انہوں نے ویڈیو میں ناک کو زوم کرکے دکھایا۔

مزید پڑھیں: افواہیں حقیقت میں تبدیل، ماہرہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ ہولی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کرنے جا رہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ ایسا ہو۔

ماہرہ خان نے جسمانی خدوخال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ انہیں ’باڈی شیمنگ‘ کے حوالے سے بہت سارے مسائل کا سامنا رہا اور انہیں پریشانی سے بھی گزرنا پڑا۔

ماہرہ خان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ ’انزائٹی‘ جیسے مسائل سے بھی گزر چکی ہیں اور انہیں ذہنی مسائل کا سامنا کرنے میں مشکلات بھی پیش آئیں۔

ماہرہ خان نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کے پاس حفاظت کے لیے 20 سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے باڈی گارڈز نہیں رکھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024