• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوگل پکسل 6 سیریز کے فونز کی تمام تر تفصیلات لیک

شائع July 11, 2021
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

گوگل کی جانب سے پکسل 6 اور پکسل 6 پرو کو 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں متعارف کرایا جائے گا۔

عام طور پر گوگل کی جانب سے پکسل سیریز کے فونز کے ڈیزائن پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی بلکہ کیمرہ سیٹ اپ کو خاص بنانے پر کام کیا جاتا ہے۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ اس سال گوگل کی جانب سے پکسل سیریز کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

کچھ عرصے پہلے ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ پکسل سیریز کے نئے فونز کے لیے گوگل کی جانب سے کاسٹیوم پراسیسر تیار کیا جارہا ہے۔

اب اس فون کی تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اس بار کے فونز میں سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری بیٹری کے حجم میں آئے گی۔

پکسل 6 میں 4614 ایم اے ایچ جبکہ پرو ماڈل میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

گوگل پکسل 6 میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جو 50 میگا پکسل مین اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن پکسل 6 کا حصہ ہوں گے۔

اس کے مقابلے میں پکسل 6 پرو میں 6.71 انچ کا بڑا ڈسپلے ہوگا جس کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا۔

بیک پر 50 میگا پکسل مین، 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہوگا۔

فون کے اندر 12 جی بی ریم ہوگی جبکہ 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے جائیں گے۔

دونوں فونز اینڈرائیڈ 12 سے لیس اولین فونز بھی ہوں گے اور گوگل نے وعدہ کیا ہے کہ کم از کم 5 سال تک سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کی جائیں گی۔

گوگل کی جانب سے عموماً پکسل سیریز کے فلیگ شپ فونز آخری سہ ماہی کے دوران متعارف کرائے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024