• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنوبی پنجاب میں پہلے ایمازون سینٹر کے افتتاح کی تیاری

شائع July 11, 2021
اس پلیٹ فارم سے ایمازون کے تھری پی ماڈل (تھرڈ پارٹی ریلیشن) کی سہولت فراہم کی جائے گی — فائل فوٹو / رائٹرز
اس پلیٹ فارم سے ایمازون کے تھری پی ماڈل (تھرڈ پارٹی ریلیشن) کی سہولت فراہم کی جائے گی — فائل فوٹو / رائٹرز

لاہور: پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پہلے ایمازون فُل فلمنٹ اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر (اے ایف ایف سی) کا افتتاح کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔

اے ایف ایف سی کا افتتاح عید الاضحیٰ کے بعد ہوگا، اس سینٹر کے ذریعے مقامی طور پر ہاتھ سے تیار کی جانے والی اور ثقافتی اشیا کی بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی کی راہ ہموار ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اعلان کیا تھا کہ ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

اس پیشرفت کے بعد پاکستان کے کاروباری افراد اپنی اشیا ایمازون پر فروخت کرنے کے اہل ہوگئے ہیں، ایمازون کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، خواتین اور جوانوں کو عالمی مارکیٹ سے منسلک ہونے کے خاطر خواہ مواقع ملیں گے۔

اس پلیٹ فارم سے ایمازون کے تھری پی ماڈل (تھرڈ پارٹی ریلیشن) کی سہولت فراہم کی جائے گی جہاں سے خوردہ فروش بلاواسطہ اپنی اشیا خریدار کو فروخت کرتے ہیں۔

ایمزون کے ون پی ماڈل کے تحت مارکیٹ ریٹیلر کے طور پر کام کرتی ہے لیکن برانڈ ہول سیل سپلائر ہوتا ہے جو ایمازون برانڈ آئٹمز کے لیے پیداوار کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون نے پاکستان کو سیلرز لسٹ میں شامل کرلیا

پوسٹ ماسٹر جنرل ذوالفقار حسنین نے کہا کہ اس سہولت سے ملک کے مینوفیکچرینگ سیکٹر کے لیے عالمی مارکیٹ میں مقابلے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل پوسٹ آفس ڈیرہ اڈا میں اے ایف ایف سی سے متعلق زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ عید الاضحیٰ کے بعد فعال ہوجائے گا، جی پی او ملتان میں ایمازون کا ایک ویئر ہاؤس بھی بنایا گیا ہے جبکہ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ساہیوال اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ویئرہاؤسز کے ساتھ ایمازون سینٹرز کے حوالے سے کام جاری ہے۔

اس حوالے سے پاکستان پوسٹ آفس حکام نے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایم سی سی آئی) سے ملاقات کی تاکہ مقامی اشیا کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جاسکے۔

اس موقع پر ایم سی سی آئی کے صدر خواجہ صلاح الدین اور دیگر شرکا نے ایمازون کے ساتھ کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: ایمیزون آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کو تیار

ذوالفقار حسنین نے کہا کہ پاکستان پوسٹ، ایم سی سی آئی اور ایمازون کو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) میں اقتصادی ترقی بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کاروباری افراد کو جدید سہولیات فراہم کریں گے اور پیشہ ور افراد کو ایمازون پر رجسٹر ہو کر اپنی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروغ کے لیے مواقع دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024