• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بلال عباس خان، حدیقہ کیانی کے ساتھ اداکاری کیلئے تیار

شائع July 11, 2021
ڈرامے کی ہدایات دانش نواز دے رہے ہیں—فوٹو:انسٹاگرام
ڈرامے کی ہدایات دانش نواز دے رہے ہیں—فوٹو:انسٹاگرام

'صدقے تمہارے’، ’چیخ ’ اور ’ڈنک’ میں زبردست پرفارمنس کے بعد اداکار بلال عباس خان اپنے نئے ڈرامے میں پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

بلال عباس خان، حدیقہ کیانی کے ساتھ ’دوبارہ ‘ نامی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

ان کے آنے والے اس ڈرامے کی ہدایات ‘چپکے چپکے ’ کے ڈائریکٹر دانش نواز دے رہے ہیں اور یہ بلال عباس کا ان کے ساتھ پہلا ڈراما ہے۔

مزید پڑھیں: حدیقہ کیانی کی اداکاری کی جھلک دیکھ کر مداح حیران

ڈرامے کی کہانی مقبول ڈراما نگار ثروت نذیر نے لکھی ہے جن کا تحریر کردہ ڈراما ’قیامت’ بھی گزشتہ مہینوں بہت مقبول ہوا تھا۔

’دوبارہ’ ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان کی سینئر اداکارہ، ہدایت کارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں بھی شامل ہیں۔

بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی کا یہ ڈراما مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا جارہا ہے جو نجی چینل ہم ٹی وی سے نشر ہوگا تاہم یہ کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی اعلان تاحال سامے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور بلال عباس 'کھیل کھیل میں' اداکاری کیلئے تیار

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے ڈراما ’رقیب سے’ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا بھی گیا تھا۔

—فائل فوٹو: ڈان امیجز
—فائل فوٹو: ڈان امیجز

’رقیب سے‘ میں حدیقہ کیانی نے سکینہ نامی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں اقرا عزیز، ثانیہ سعید، فریال محمود اور نعمان اعجاز بھی شامل تھے۔

دوسری جانب اداکار بلال عباس ان دنوں ’ڈنک‘ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور جلد ہی معروف اداکارہ سجل علی کے ساتھ پاکستانی فلم 'کھیل کھیل میں' میں نظر آئیں گے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024