• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو ہو گی

شائع July 10, 2021
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناسید عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ یکم ذی الحج پیر کو ہوگی—
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناسید عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ یکم ذی الحج پیر کو ہوگی—

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے اور ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی۔

ذی الحج کا شاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: شوال کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں کل عیدالفطر ہو گی

اس کے علاوہ شاند دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف مقامات پر زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک بھر میں کہیں سے کوئی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناسید عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چاند نظر نہ آنے کے بعد یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر کو ہو گی اور ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس میں علامہ سجاد نقوی، حافظ محمد اقبال نعیمی، مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی، مفتی عبدالسلام جلالی اور پیر محمد ممتاز احمد ضیا نظامی اور دیگر شریک تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے یہ عندیا دے دیا تھا کہ ملک بھر میں ذی الحج چاند نظر آںے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اور چاند 7:57 منٹ تک دیکھا جا سکے گا اور چاند کی عمر 13 گھنٹے 34 منٹ ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا اور حج 19 جولائی کو ہو گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا تھا کہ 29 ذی قعدہ 1442ہجری کو ذی الحجہ کا چاند مملکت میں کہیں نظر نہیں آیا اور ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہو گی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی جبکہ وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ 19 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ذی الحج کے چاند کے برعکس مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر کے لیے شوال کے چاند کا اعلان کئی گھنٹے تاخیر کے بعد رات گئے کیا تھا۔

زونل کمیٹیوں کا جلد ختم ہو گیا تھا لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں پر طویل بحث کی گئی جس کی وجہ سے رات 11 بجے تک اعلان نہیں کیا جا سکا تھا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رات ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024