• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ پر ’لو جہاد‘ کو پروان چڑھانے کا الزام

شائع July 10, 2021
مرنال ٹھاکر کو فرحان اختر سے رومانس کرتے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
مرنال ٹھاکر کو فرحان اختر سے رومانس کرتے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

بھارتی اداکار فرحان اختر کی آنے والی اسپورٹس فلم ’طوفان‘ میں انہیں ہندو کردار سے محبت کرتے دکھانے پر تنگ نظر بھارتی افراد نے ان کے خلاف ٹوئٹر پر مہم شروع کرتے ہوئے ان کی فلم کے ’بائیکاٹ‘ کا مطالبہ کردیا۔

’انڈیا ٹائمز‘ کے مطابق اداکار فرحان اختر اور دیگر ٹیم کی جانب سے ’طوفان‘ کا ٹیزر ٹریلر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر پر فلم کے ’بائیکاٹ‘ کا ٹرینڈ شروع کیا۔

کئی لوگوں نے فلم کے مرکزی کردار عزیز علی (فرحان اختر) اور پوجا کے درمیان رومانس کا حوالہ دیتے ہوئے فلم کی ٹیم ’لو جہاد Love Jahad‘ کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کیا۔

انتہاپسند بھارتی لوگ ہندو خواتین اورمسلمان مرد حضرات کے درمیان محبت کو ’لو جہاد‘ کا نام دیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے شادی کرنے کے بعد ان کا مذہب تبدیل کردیتے ہیں۔

’طوفان‘ میں فرحان اختر نے مسلم باکسر عزیز علی کا کردار ادا کیا ہے اور فلم میں انہیں ہندو لڑکی ڈاکٹر اننیا پوجا سے محبت کرتے دکھایا گیا ہے۔

لوگوں نے اسی بات پر اعتراض کرتے ہوئے فلم پر’لو جہاد‘ کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا سمیت دیگر کاسٹ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہے، تاہم لوگوں نے ٹوئٹر پر فرحان اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

’طوفان‘ میں فرحان اختر کے علاوہ پریش راول اور مرنال ٹھاکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اسی حوالے سے فری پریس جرنل نے بتایا کہ لوگوں نے فرحان اختر پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ وہ ماضی میں مقبوضہ کشمیر کا ایسا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ہیں، جنہیں علیحدگی پسند کشمیری لوگ شیئر کرتے ہیں اور مذکورہ نقشے میں کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا۔

لوگوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہ کرنے والے فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ کا بائیکاٹ کیا جائے، کیوں کہ مذکورہ فلم ’لو جہاد‘ کو پروان چڑھاتی ہے جو کہ ہندو رسومات اور اقدار کے خلاف ہے۔

’طوفان‘ کو رواں ماہ 16 جولائی کو پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024