• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عاطف اسلم اور سجل علی کی ایک ساتھ کام کرنے کی تصدیق

شائع July 10, 2021
دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے پہلے گانے کی جھلک شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے پہلے گانے کی جھلک شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام

نامور گلوکار عاطف اسلم اور معروف اداکارہ سجل علی نے تصدیق کی ہے کہ دونوں پہلی بار جلد ہی ایک گانے میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

یہ خبریں پہلے ہی تھیں کہ سجل علی اور عاطف اسلم جلد کسی گانے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے، تاہم اب دونوں نے تصدیق بھی کردی۔

عاطف اسلم نے 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سجل علی کے ساتھ آنے والے گانے کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جلد ہی دونوں اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

’رفتہ رفتہ‘ کے عنوان سے بنائے جانے والے گانے کی شاعری راج رنجھود نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی بھی انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔

ہدایت کار حسن بلوچ کے گانے کو ترن چوہدری نے پروڈیوس کیا ہے اور گانے میں سجل علی پہلی بار عاطف اسلم کے ساتھ جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سجل علی، عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو کا حصہ بننے جارہی ہیں؟

سجل علی نے بھی 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’رفتہ رفتہ‘ کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جلد ہی ان کا گانا ریلیز کردیا جائے گا۔

سجل علی سے قبل حال ہی میں عاطف اسلم پہلی بار سائرہ یوسف کے ساتھ بھی فروری میں ’رات‘ ریلیز کیا تھا، جس میں دونوں کے انداز کو سراہا گیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ ماہ جون کے اختتام پر عاطف اسلم کا ’دل جلانے کی بات‘ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں وہ راقیل والڈیز کے ساتھ دکھائی دیے تھے۔

’دل جلانے کی بات‘ دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے ماضی کے مقبول گانے ’آشیانے کی بات‘ کا نیا ورژن تھا۔

علاوہ ازیں عاطف اسلم نے رواں برس اپریل میں ماہ رمضان المبارک میں عاجزانہ کلام 'مصطفیٰ جان رحمت' بھی ریلیز کیا تھا۔ اس سے قبل مئی 2020 میں انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران اسما الحسنیٰ جاری کی تھی، ان کی اسما الحسنیٰ کی ویڈیو کوک اسٹوڈیو 2020 کا حصہ تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024