• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

عمران خان آزاد کشمیر میں 'ووٹ خرید' رہے ہیں، مریم نواز

شائع July 9, 2021
کشمیر کی عوام کوآٹے چینی کی لائنوں میں لگنے کی اجازت نہیں دوں گی ، مریم نواز— فوٹو ؛ ڈان نیوز
کشمیر کی عوام کوآٹے چینی کی لائنوں میں لگنے کی اجازت نہیں دوں گی ، مریم نواز— فوٹو ؛ ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی کشمیر پالیسی پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر فتح کرنا تھا لیکن اب آزاد کشمیر فتح کرنے آرہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد اب آزاد کشمیر کو بھی بیچنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع پتیکا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جس بندے نے ساری زندگی کھیل کے میدان میں گزاری ہو وہ خارجہ پالیسی کو کیا سمجھے گا، اب جب وہ کشمیر ووٹ مانگنے آئے تو اس سے پوچھنا کہ تم کشمیر کو کیوں پیج کر آگئے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس عوام کو سستی روٹی دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں لیکن آزاد کشمیر میں 'ووٹ خریدنے' کے لیے پیسےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ وزیر اعظم نے عوام سےکہا کشمیر کو اگر بھارت نے اپنے ساتھ جوڑ لیا تو میں کیا کر سکتا ہوں اور عوام کو کہا کہ ہفتے میں ایک دن ہم کشمیر کا سوگ منایا کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کل برہان وانی شہید، جس نے کشمیر کی خاطر اپنی جان دی ان کی پانچویں برسی تھی اور دفتر خارجہ میں برہان وانی شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر رات کو ناچ گانا ہو رہا تھا، نواز شریف نے عالمی سطح پر برہان وانی شہید کا مقدمہ پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آزاد کشمیر کے انتخابات میں مہاجرین کے نام پر 'بلیک میلنگ' ہوتی ہے؟

جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے، تو میں نے ان کے ساتھ 4 سال تک کام کیا ہے، جب نواز شریف عوام میں نکلتے تھے تو وہ عوام کو بتاتے تھے کہ میں نے چینی کتنی سستی کی، بجلی کتنی سستی کی میں نے کتنے موٹر ویز بنائیں، حکمران جب عوام میں جاتے ہیں تو وہ اپنی خدمات بتاتے ہیں لیکن عمران خان کیا بتائیں گے کہ انہوں نے رمضان میں عوام کو چینی کے لیے کتنا پریشان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں دیکھایا گیا کہ کس طرح عوام کو ایک ایک کلو چینی کے لیے ترسایا گیا ، اور جنہیں چینی دی گئی ان کے انگوٹھوں پر نشان لگائے گئے کہ اب واپس نا آئیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نالائقی کا سورج پاکستان میں غروب ہورہا ہے، اس سورج کو ہم کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے، پاکستان میں شاید پہلی گرمیاں ہیں جب وہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، آج ایک بار پھر پاکستان زیرو لوڈ شیڈنگ سے 12،12 گھنٹے کے عذاب کو پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں کے عوام نے بتایا کہ نواز شریف کے دور میں روٹی سستی تھی، آٹا سستا تھا، بجلی سستی تھی، لوگ کہتے ہیں دوا لینے کے قابل نہیں رہے، دوائی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب سے یہ بجٹ آیاہے، لگتا ہے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، نواز شریف نے آئی ایم ایف سے جان چھڑا دی تھی، حکومت کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ عوام کو روٹی دینے کے لیے تمہارے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن ووٹ خریدنے کا پیسا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، فواد چوہدری

مریم نواز نے بتایا کہ آج صبح ایک سروے آیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے، تم بھلے نواز شریف کی آواز بند کردو، وہ عوام پاکستان اور کشمیر کے عوام کے دلوں میں بستا ہے، میں پاکستان میں جہاں بھی جاتی ہوں وہاں ایک ہی نعرہ سننے کوملتا ہے، 'نواز شریف وی لوو یو'۔

مریم نواز نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں کشمیر کے عوام کو آٹے، چینی کی قطاروں میں لگنے کی اجازت نہیں دوں گی۔

انہوں نے تقریر کے دوران کشمیر کی خواتین سے کہا کہ وہ الیکشن کے دن گھروں میں نابیٹھیں بلکہ جوق در جوق نکلے اور شیر پر مہر لگائیں، کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نورین عامر کا ساتھ دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ووٹ چور ہیں، انہوں 2018 کے الیکشن میں ایسی دھاندلی کی کہ کوئی سمجھ ہی نہیں سکا، انہوں نے ڈسکہ میں بھی ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی لیکن اب عوام سمجھ چکے ہیں، اسی لیے عوام نے ڈسکہ الیکشن میں انہیں ووٹ چوری نہیں کرنے دیا، یہ ووٹ چور اگر آپ کے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کریں تو ان کو ڈسکہ کی طرح پکڑنا۔

نائب صدر مسلم لیگ نے کہا کہ اپنا حق ان سے چھیننا بھی آگیا ہے، ووٹ چوروں کو نا صرف پکڑنا ہے بلکہ انہیں کیفر کردار تک بھی پہنچانا ہے، جیسےآپ نے نواز شریف کا ساتھ دیا ویسے ہی آپ نے اپنے ووٹ پر پہرا بھی دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024