• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماہرہ خان کی 6 سال بعد ’مہرین‘ بن کر ٹی وی پر واپسی

شائع July 9, 2021
ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکارہ مہرین کا کردار نبھائیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکارہ مہرین کا کردار نبھائیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

میزبانی اور ٹی وی اداکاری سے کیریئر شروع کرنے والی ’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان تقریبا 6 سال بعد دوبارہ چھوٹی اسکرین پر مداحوں کو محظوظ کرتی دکھائی دیں گی۔

ماہرہ خان آخری مرتبہ چھوٹی اسکرین پر 2015 کے مقبول رومانوی ڈرامے ’بن روئے‘ میں دکھائی دی تھیں، جسے 2016 میں فلم کی صورت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

گزشتہ 6 سال میں ماہرہ خان ڈراموں سے دور تھیں، البتہ وہ ٹی وی پر اشتہارات اور ایوارڈز شو میں شرکت کی صورت میں دکھائی دیتی تھیں۔

ہم ٹی وی کی جانب سے انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے آنے والے ڈرامے کے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی گئی کہ اداکارہ 6 سال بعد ڈراموں میں واپسی کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی ڈرامے کے کردار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ عمیرہ احمد کے ناول ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ سے ماخوذ اسی نام سے بنائے جانے والے ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ ’مہرین منصور‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

بعد ازاں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی ڈرامے میں اپنے کردار کی تصویر شیئر کی، جسے لوگوں نے کافی سراہا۔

’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ عثمان مختار اور کبریٰ خان بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

ڈرامے میں عثمان مختار ’اسود‘ جب کہ کبریٰ خان ’مشعل‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق ڈرامے کی ہدایات فاروق رند دیں گے جب کہ اسے نینا کاشف اور مومنہ درید پروڈیوس کریں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ڈرامے کو کب تک ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا لیکن امکان ہے کہ اسے جلد ہی نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے کیریئر کی شروعات ریڈیو جوکی (آر جے) سے کی تھی اور بعد ازاں وہ ابتدائی طور پر ٹی وی پر میزبانی کرتی دکھائی دیں، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ماہرہ خان کا پہلا ڈراما ’نیتِ 2011 میں ریلیز ہوا تھا لیکن انہیں شہرت اسی سال ریلیز ہونے والے ’ہم سفر‘ سے ملی، جس کے بعد وہ ’شہر ذات، صدقے تمہارے اور بن روئے‘ جیسے ڈراموں میں بھی دکھائی دیں۔

ماہرہ خان نے ڈراموں کے بعد 2011 میں ’بول‘ سے فلمی دنیا میں انٹری دی اور خوش قسمتی سے ان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی، جس کے بعد وہ ’بن روئے، منٹو، ہو من جہاں، ورنہ، سات دن محب ان، پرے ہٹ لو، سپر اسٹار اور بولی وڈ فلم رئیس‘ میں دکھائی دیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024