• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سام سنگ گلیکسی اے سیریز کا نیا فون پاکستان میں متعارف

شائع July 8, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

سام سنگ نے جون میں گلیکسی اے 22 کو متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ جولائی سے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فون کو 4 جی اور 5 جی دونوں ورژنز میں متعارف کرایا گیا تھا اور دونوں ہی فونز ایک دوسرے سے کافی حد تک مختلف ہیں۔

اب اس کا 4 جی ایل ٹی ای ورژن پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ ماڈل 5 جی ورژن سے کافی مختلف ہے۔

اس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر دیا گیا ہے (کمپنی نے تو اپنے آفیشل پیج میں اس بارے میں نہیں بتایا مگر اس کی تفصیلات جون میں ہی سامنے آگئی تھیں)۔

فون میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی اے 22 میں 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے پر مشتمل ٹرپل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

گلیکسی اے 22 کا 4 جی بی ریم والا ماڈل 40 ہزار 900 روپے جبکہ 6 جی بی ریم والا فون 43 ہزار 750 روپے میں 4 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024