• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یورو کپ 2020: انگلینڈ 55 سال بعد کسی عالمی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شائع July 8, 2021
انگلینڈ کی ٹیم کو یقین ہے کہ وہ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیں گے—تصویر: اے پی
انگلینڈ کی ٹیم کو یقین ہے کہ وہ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیں گے—تصویر: اے پی

انگلینڈ نے یورو 2020 کے سیمی فائنل میں اضافی وقت کے دوران ڈینمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے دی، جس کے بعد 55 سال سے ٹرافی سے محرومی کو دور کرنے کے لیے اب وہ کچھ گھنٹوں کے فاصلے پر ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اتوار کے روز اٹلی کا سامنا کرے گی اور انہیں یقین ہے کہ وہ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیں گے۔

ویمبلے کی ٹھنڈی شام تقریباً 65 ہزار تماشائیوں کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم میدان میں اتری جو 'سوئیٹ کیرولین' اور 'فٹ بال کمنگ ہوم' کے اشعار سے خود کو جوش دلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے مؤخر

لیکن ڈینمارک کی ٹیم آدھے گھنٹے میں منظر نامے میں تیزی لے آئی جب مائیکل ڈیمسگارڈ نے لیوک شا کو اینڈریس کرسٹینسن پر فاؤل کرنے کی سزا دی اور فری کک نے جورڈن پک فورڈ کی قلابازی کو کراس کردیا۔

یہ وہ پہلا گول تھا جو انگلینڈ پورے ٹورنامنٹ کے دوران روکنے میں ناکام رہا اور برطانیہ میں مقیم ہزاروں ڈینز تماشائیوں نے کھل کر جشن منایا۔

اس کے بعد تماشائی خاموش ہوگئے لیکن انگلینڈ نے اسکور 10 منٹ کے دوران ہی اس وقت برابر کردیا جب ڈینمارک کے کپتان سائمن جیر نے بکایو ساکا کے ساتھ مدبھیڑ کے بعد اپنے ہی نیٹ میں بال پھینک دی۔

میچ کے دوسرے حصے میں سخت دباؤ کے باوجود دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہ کرسکی۔

مزید پڑھیں: یورو کپ: 'انگلینڈ کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے'

بعدازاں اضافی وقت میں اسٹیڈیم میں جوش و خروج اپنے عروج پر جا پہنچا اور ہیری کین کی پنالٹی کو کیسپر شمائیکل نے بچالیا لیکن وہ انگلینڈ کو اس کا فائدہ پہنچانے میں کامیاب رہے اور ڈینمارک کو فتح کے ساحل کے کنارے لا کھڑا کیا۔

تاہم حتمی سیٹی بجنے کی آواز نے اسٹینڈ میں خوشی کی لہر دوڑا دی اور کھلاڑیوں نے تماشائیوں کے ساتھ جشن منایا۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم بھی موجود تھے جو انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔

بعدازاں ایک ٹوئٹر پیغام میں بورس جانسن نے لکھا کہ 'آج کی رات انگلینڈ اپنا دل کھول کر کھیلا ہے، گیرتھ ساؤتھ گیٹ اسکواڈ نے کیا کمال کی کارکردگی دکھائی ہے، اب فائنل کی طرف جانا ہے، چلو اسے (ٹرافی) گھر لے کر آئیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024