• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسکارلٹ جانسن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

شائع July 8, 2021
اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: وائر امیجز
اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: وائر امیجز

سائنس فکشن فلم ’بلیک ڈو‘ میں غنڈوں کو مزے چکھانے والی اداکارہ 36 سالہ اسکارلٹ جانسن کے حوالے سے خبریں ہیں کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اسکارلٹ جانسن نے اکتوبر 2020 میں دیرینہ دوست ٹی وی میزبان و کامیڈین 39 سالہ کولن جوسٹ سے شادی کی تھی اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ اُمید سے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکارلٹ جانسن کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ذرائع نے شوبز ویب سائٹ کو بتایا کہ دراصل اسکارلٹ جانسن حمل کے آخری ایام میں ہیں اور انہوں نے کئی ماہ تک حمل کی بات کو میڈیا سے خفیہ رکھا۔

اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے پیج سکس کو بتایا کہ اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش پر اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ بہت ہی پرجوش ہیں لیکن وہ فی الحال میڈیا کو اس سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے مئی 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے مئی 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

شوبز ویب سائٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ اسکالٹ جانسن کے حاملہ ہونے کی خبریں گزشتہ ماہ اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں، جب انہیں جلد ہی ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’بلیک وڈو‘ کی تشہیری مہم کے پروگرامات میں غیر حاضر دیکھا گیا۔

اسکارلٹ جانسن کی تقریبات میں عدم شرکت کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ اداکارہ اُمید سے ہیں اور بعد ازاں انہیں ’بلیک وڈو‘ کی تشہیری آن لائن تقریبات میں دیکھا گیا مگر انہوں نے ویڈیوز میں صرف اپنا چہرہ دکھانے کو ہی ترجیح دی، جس پر ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیوں میں تیزی آئی اور اب شوبز ویب سائٹ نے ذرائع سے تصدیق کی کہ اداکارہ جلد دوسری مرتبہ ماں بننے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکارلٹ جانسن نے خاموشی سے تیسری شادی کرلی

اسکارلٹ جانسن کو اس سے قبل بھی ایک بیٹی ہے، ان کے ہاں 2014 میں دوسری شادی سے بیٹی ہوئی تھیں، جن کا نام روز ہے۔

اسکارلٹ جانسن نے دوسری شادی فرانسیسی صحافی و فوٹوگرافر ومین ڈیوریک سے 2012 میں کی اور ان کے ہاں 2014 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

اس سے قبل اسکارلٹ جانسن نے پہلی شادی 2008 میں کینیڈین اسٹار و ہولی وڈ اداکار ریان رونلڈس سے کی تھی مگر بدقسمتی سے ان کی پہلی شادی 2 سال بعد 2010 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

اسکارلٹ جانسن نے پہلی دونوں شادیوں کی ناکامی کے بعد تقریبا 5 سال تک شادی نہیں کی مگر اکتوبر 2020 میں انہوں نے تیسری مرتبہ امریکی ٹی وی میزبان کولن جوسٹ سے شادی کی اور اب دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024