• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع July 8, 2021
جوڑے نے گزشتہ برس شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے نے گزشتہ برس شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار حسن حیات کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی اور دونوں نے بیٹی کا نام بھی رکھ لیا۔

سعدیہ غفار اور حسن حیات نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

شادی کے ایک سال بعد جوڑے نے پہلی بیٹی کو خوش آمدید کہا، جوڑے کے ہاں 7 جولائی کی صبح بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سعدیہ غفار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے سعدیہ غفار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’رایا حیات خان‘ رکھا ہے۔

اداکارہ نے بچی کی تصویر بھی شیئر کی لیکن انہوں نے مزید اپنی اور بیٹی کی صحت سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سعدیہ غفار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر حسن حیات کی نوزائیدہ بیٹی سے پیار کرنے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیں: دوران حمل خدوخال کی تبدیلی کا طعنہ دینے والی مداح کو سعدیہ غفار کا جواب

اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہسپتال ’رورسائیڈ کمیونٹی ہسپتال‘ کا نام بھی لکھا۔

گلوکار حسن حیات نے بیٹی کی پیدائش کے موقع پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی، البتہ سعدیہ غفار کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔

جوڑے کے ہاں 7 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی—اسکرین شاٹ
جوڑے کے ہاں 7 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے کچھ ہفتے قبل ہی حمل میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، اس سے قبل انہوں نے کئی ماہ تک اپنے حمل کی بات کو پوشیدہ رکھا تھا۔

اداکارہ نے گزشتہ برس مارچ میں حسن حیات سے شادی کی تھی، دونوں نے فروری 2020 میں منگنی کی تھی۔

دونوں کا شمار انڈسٹری کی معروف جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں ہی اپنی فیلڈ میں مشہور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024