• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید

شائع July 8, 2021
وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر میں حکومت بنائے گی—فوٹو: ڈان نیوز
وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر میں حکومت بنائے گی—فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرات داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ پر بینک اکاؤنٹ کھولنے، کاروبار کرنے، سسم کارڈ خریدنے اور سفری سہولتیں میسر ہوگی‘۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کیلئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ ’اگر ان کا ویزا ختم ہوجائے تو وہ بھی وزارت داخلہ سے رابطہ کرکے اجازت حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں ایک افغان گروہ گرفتار کیا جو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تھا، ہماری کوشش ہے کہ جو صورتحال بن رہی ہے اس میں ہر غیرملکی کا اندراج ہو۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام ویزے آن لائن کردیے گئے ہیں اور کابینہ سے ویزا کی اجازت آجاتی ہے اور اگر 30 دن کے اندر کوئی جواب نہ آئے تو ویزا جاری کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے اُمید ظاہر کی کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم عمران خان انتخابی مہم کے لیے وہاں جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ میں بھی ہوں اور ہم انتخابی نشان ’بلے‘ کے لیے مہم چلائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، فواد چوہدری

انہوں نے بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’چمن بارڈر کو یکم سے الیکٹرانک کر دیں گے جبکہ این سی او سی طورخم سرحد ان لوگوں کے لیے کھولی جارہی ہے جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ 'وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کرکے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کروں گا تاکہ طورخم سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہوسکے جو سعودی عرب جانا چاہتے تھے‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا معاملہ رواں ہفتے کابینہ میں چلا جائے گا، اگر کابینہ انہیں کالعدم قرار دیتی ہے تو تنظیم کالعدم ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوال کے جواب میں طنزیہ کہا کہ ’بلاول دل کا جانی ہے، ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا، اپوزیشن کشمیر میں کیا کریں گے کیونکہ عمران خان وہاں سے جیتیں گے'۔

مزید پڑھیں: حکومت کے پاس اپنی رٹ قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا، شیخ رشید

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام عمران خان کو ووٹ دیں گے لیکن اس کے لیے کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے منشیات نہیں بلکہ باہر سے منشیات ملک میں آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق فیصلہ واپس نہ لینے تک بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024