• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

حارث سہیل انجری مسائل کے سبب دورہ انگلینڈ سے باہر

شائع July 8, 2021
پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے — فائل فوٹو / حارث سہیل ٹوئٹر
پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے — فائل فوٹو / حارث سہیل ٹوئٹر

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو کیے جانے والے ایم آر آئی اسکین میں انکشاف ہوا کہ مڈل آرڈر بلے باز گریڈ تھری ٹیئر کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے، جسے مکمل کرنے پر ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

حارث سہیل اب وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث سہیل کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت میڈیکل رپورٹ سے مشروط

مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنانے کے منتظر تھے لیکن انجری کے باعث انہیں اپنا دورہ مختصر ہونے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ لاہور پہنچ کر اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ 22-2021 کے ڈومیسٹک سیزن کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔

واضح رہے کہ حارث سہیل گزشتہ ہفتے ڈربی میں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

تین روز قبل پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مڈل آرڈر بلے باز اپنے دائیں پیر میں تاحال درد محسوس کر رہے ہیں، وہ شیڈول پریکٹس سیشنز میں بھی حصہ نہیں لے رہے اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی نہیں کھیل سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کے 3 کرکٹرز، عملے کے 4 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کو میڈیکل رپورٹ سے مشروط کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے کارڈِف میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024