• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیکیورٹی کے لیے اپنے ونڈوز کمپیوٹرز فوری اپ ڈیٹ کرلیں، مائیکروسافٹ کا انتباہ

شائع July 7, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

مائیکرو سافٹ نے 7 جولائی کو صارفین کو کہا ہے کہ فوری طور پر ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر انسٹال کریں۔

کمپنی کی جانب سے یہ انتباہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک سنیگن سیکیورٹی خامی کی شناخت کے بعد جاری کیا گیا۔

پرنٹ نائٹ میئر نامی اس خامی سے حملہ آور صارفین کے سسٹم میں پرنٹ اسپولر سروس کے ذریعے ہوسکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ حملہ آور اس خامی سے فائدہ اٹھا کر آسانی سے ہروگرامز انسٹال کرسکتے ہیں، ڈیٹا دیکھ، ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا نئے یوزر اکائونٹس بناسکتے ہیں۔

یہ سیکیورٹی مسئلہ ونڈوز کے تمام سپورٹیڈ ورژنز پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ ان اپ ڈیٹس کو فوری پر انسٹال کرلیں۔

اس سے قبل یکم جولائی کو مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ وہ اس سیکیورٹی خامی سے آگاہ ہے اور اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہے، اب اس کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس کو جاری کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024