• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یہ منفرد الیکٹرک اسکوٹر آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع July 8, 2021
سی ای 04 — فوٹو بشکریہ بی ایم ڈبلیو
سی ای 04 — فوٹو بشکریہ بی ایم ڈبلیو

بی ایم ڈبلیو کو اکثر افراد گاڑیوں کے حوالے سے جانتے ہیں جبکہ یہ کمپنی موٹرسائیکلیں بھی تیار کرتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کمپنی نے اپنا اسکوٹر بھی تیار کرلیا ہے؟

جی ہاں اس کمپنی نے نومبر 2020 میں کانسیپٹ الیکٹرک اسکوٹر ڈیفینیشن سی ای 04 متعارف کرایا تھا اور اب اسے کمرشل ماڈل کی شکل میں پیش کردیا گیا ہے۔

گزشتہ سال جب اس کا کانسیپٹ ماڈل پیش کیا گیا تو وہ کسی سائنس فکشن فلم کی سواری محسوس ہوتا تھا جس میں متعدد دلچسپ ٹیکنالوجیز موجود تھیں۔

اب عام صارفین کے لیے اسے سی ای 04 کے نام سے پیش کیا گیا ہے جس میں وہ تمام ٹیکنالوجیز تو موجود نہیں مگر اب بھی یہ لوگوں کو حیران کرسکتا ہے۔

سی ای 04 میں 10.25 انچ کی ایل سی ڈی اسکرین (بیشتر گاڑیوں سے بھی بڑی) موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ بی ایم ڈبلیو
فوٹو بشکریہ بی ایم ڈبلیو

بجلی سے چلنے والے اس اسکوٹر کو ایک چارج پر 81 میل تک چلایا جاسکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 75 میل فی گھنٹہ ہے۔

اس کا ڈیزائن ہی چونکا دینے والا ہے جس کا مقصد الیکٹرک وہیکلز میں دلچسپی رکھنے والے ایسے افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو گاڑی خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

اس اسکوٹر کو معمول کے پاور پلگ یا ای وی کیبلز سے چارج کیا جاسکتا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کوئیک چارج کا فیچر اس کا حصہ ہے جس سے ایک گھنٹے 40 منٹ میں صفر تک پہنچ جانے والی بیٹری کو لیول 3 تک چارج کیا جاسکتا ہے۔

گھر کے عام ساکٹ سے اس کی بیٹری کو 4 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔

یہ 2 ورژنز میں دستیاب ہوگا جس کا سستا ماڈل 15 سے 30 ہارس پاور جبکہ اسٹینڈرڈ ماڈل 42 ہارس پاور سے لیس ہوگا۔

کمپنی کی جانب اسکوٹر کی بیٹریوں اور دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

تاہم اس کا کہنا تھا کہ یہ صارفین کو 2022 میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 16 ہزار ڈالرز (25 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کے لگ بھگ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024