• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کافی عرصے بعد ہواوے کا پہلا مڈرینج اسمارٹ فون متعارف

شائع July 7, 2021
نووا 8 آئی — فوٹو بشکریہ ہواوے
نووا 8 آئی — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے نووا 8 سیریز کا ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

نووا 8 آئی اس سیریز کا نیا فون ہے جس سے پہلے نووا 8 فائیو جی، نووا 8 پرو 4 جی، نووا 8 پرو 5 جی اور نووا 8 ایس ای پیش کیے جاچکے ہیں۔

امریکی پابندیوں کی شکار کمپنی کی جانب سے یہ کافی عرصے بعد متعارف کرائے جانے والا پہلا مڈرینج فون بھی ہے۔

نووا 8 آئی میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈ پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جسے کمپنی نے ایج لیس ڈسپلے کا نام بھی دیا ہے، جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اسکرین میں کیپسول کی شکل کا کیمرا کٹ آئوٹ موجود ہے جس میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے مگر دیکھنے میں لگتا ہے جیسے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو سرکولر آئی لینڈ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

نووا 8 آئی میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 11 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فون میں فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

4300 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ بیٹری صفر سے سو فیصد تک صرف 38 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

اس فون کو سب سے پہلا ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور اس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1299 ملائیشین رنگٹ (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024