• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین سے سائنوویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

شائع July 7, 2021
—فائل/فوٹو:رائٹرز
—فائل/فوٹو:رائٹرز

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کووڈ-19 سے بچاؤ کی سائنوویک ویکیسن کی مزید 20 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچا دیں۔

سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے لیے پی آئی اے کے کنٹری منیجر نے کہا کہ بیجنگ ایئرپورٹ سے 20 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:چین سے کووِڈ ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں موصول

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ چین سے اگلے چند دنوں میں مزید 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں لائی جائیں گی۔

قبل ازیں چین سے سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی تھیں جبکہ سائنوفارم کی ہی مزید 13 لاکھ خوراکیں جلد ملک میں آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جون کے آخری دنوں میں بھی چین سے کووڈ ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پہنچی تھیں۔

دوسری جانب امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی کھیپ بہت جلد بھیجے گا۔

یہ بھی پڑھیں:15 لاکھ موڈرنا ویکسین پاکستان بھیجی جارہی ہیں، امریکا

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ فائزر ویکسین کی 20 لاکھ خوراک پیرو کو بھیج رہی ہے جبکہ موڈرنا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان منتقل کی جا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024