• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طاقتور بیٹری سے لیس سام سنگ کا نیا کم قیمت فون گلیکسی ایف 22

شائع July 6, 2021
گلیکسی ایف 22 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایف 22 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گلیکسی ایف سیریز کا ایک 'سستا' اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

جنویب کورین کمپنی کا یہ نیا فون گلیکسی ایف 22 درحقیقت گلیکسی اے 22 فور جی کا ری برانڈڈ ورژن ہے جس کو جون 2021 کے آغاز میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سام سنگ کی جانب سے ایسا کیا جارہا ہے، ایف سیریز کے فونز عموماً اے سیریز کے ری برانڈڈ ماڈل ہوتے ہیں، بس قیمت کچھ کم ہوتی ہے۔

تاہم گلیکسی ایف 22 کا بیک پینل اے 22 سے مختلف ہے جبکہ میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر فون کا حصہ ہے۔

فون میں 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی ایف 22 کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

اس ڈیوائس میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈوئل سم سپورٹ والے اس فون کے یبک پر 4 کیمرے موجود ہیں۔

یہ 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ٹرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے پر مشتمل سیٹ اپ ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں 13 جولائی سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔

اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی والا ماڈل 170 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ورژن 195 ڈالرز (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024