• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ویوو کا وی 21 ای اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع July 6, 2021
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے جون 2021 کے آغاز میں وی 21 کو پاکستان میں متعارف کرایا تھا اور اب اس سیریز کا ایک اور فون وی 21 ای بھی فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

ویوو وی 21 ای میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ بھی موجود ہے۔

وی 21 ای میں اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے وی 20 سیریز کے فونز کے مقابلے میں اس ڈیوائس کی پرفارمنس کو 51 فیصد بہتر بناتا ہے۔

کمپنی کے مطابق وی 21 ای اس سیریز کا پہلا فون ہے جس میں ایکسٹینڈ ریم ٹیکنالوجی موجود ہے جو ملٹی ٹاسکنگ میں فون کو متاثر نہیں ہونے دیتی۔

فون میں 8 جی بی ریم موجود ہے مگر اس ٹیکنالوجی سے 3 جی ریم کی اضافی طاقت حاصل ہوتی ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس سسٹم موجود ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

وی 21 ای میں بھی وی 21 کی طرح 44 میگا پپکسل سیلفی کیمرا آٹوفوکس کے ساتھ دیا گیا ہے تاہم اس میں او آئی ایس سسٹم موجود نہیں جبکہ ڈوئل ایل ڈی فلیش بھی اس سیٹ اپ کا حصہ نہیں۔

کمپنی کے مطابق فرنٹ اور بیک کیمروں کو اسپلٹ اسکرین وی لاگز کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 45 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024