• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حارث سہیل کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت میڈیکل رپورٹ سے مشروط

شائع July 6, 2021
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انجری سے بحالی کے لیے علاج شروع کردیا ہے— فائل فوٹو / اے ایف پی
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انجری سے بحالی کے لیے علاج شروع کردیا ہے— فائل فوٹو / اے ایف پی

زخمی ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے شہر ڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم کی میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پریکٹس جاری ہے۔

پی سی بی کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل اپنے دائیں پیر میں تاحال درد محسوس کر رہے ہیں، وہ شیڈول پریکٹس سیشنز میں بھی حصہ نہیں لے رہے، گزشتہ ہفتے زخمی ہونے کے بعد حارث سہیل انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی نہیں کھیل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیریز سے قبل انگلینڈ کے 3 کرکٹرز، عملے کے 4 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انہوں نے مزید بتایا کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انجری سے بحالی کے لیے علاج شروع کردیا ہے، 6 جولائی کو کارڈِف میں ان کا ایم آر آئی اسکین کیا جائے گا جس کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

حارث سہیل اس سے قبل بھی زخمی ہونے کے باعث 2012 سے متعدد سیریز کا حصہ نہیں بن پائے ہیں، زخمی ہونے کے باعث وہ بھارت، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

گزشتہ سال انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر جانے سے انکار کردیا تھا، رپورٹس کے مطابق وہ کورونا کی صورتحال میں سفر نہیں کرنا چاہتے تھے۔


یہ خبر 6 جولائی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024