• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

طلبہ کیلئے ’مساوی سرٹیفکیٹ‘ کا آن لائن نظام متعارف

شائع July 6, 2021
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ درخواست کے ساتھ ادائیگی بھی آن لائن ہوسکے گی—فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ درخواست کے ساتھ ادائیگی بھی آن لائن ہوسکے گی—فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق مساوی (ایکویویلنس) سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا ہے جس سے ملک بھر کے طلبہ کو سفری اور تکنیکی دشواریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے چیف سیکریٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غلام علی نے آن لائن ایکویویلنس نظام کی تیاری میں تدریسی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تکنیکی دشواریوں کو دور کیا۔

مزید پڑھیں: طلبہ تیاری کریں، امتحانات ملتوی یا منسوخ نہیں ہوں گے، شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا کہ مقامی و بین الاقوامی تدریسی بورڈ کے ساتھ متعدد اجلاس کے بعد ایکویویلنس کا آن لائن سسٹم بنایا جس کے تحت طلبہ آن لائن اپنے دستاویزات جمع کرکے ایکویویلنس سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ درخواست کے ساتھ فیس کی ادائیگی بھی آن لائن ہوسکے گی، طلبہ کو کسی بینک کے سامنے لائن لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر طلبہ کو آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولتیں دستیاب نہیں تو وہ مینؤل طریقے (موجودہ رائج طریقہ) سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق طلبہ کے منفی ردعمل پر وزیر تعلیم حیران

شفقت محمود نے کہا کہ ’درخواست گزار کو آن لائن یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ اپنی درخواست کی ٹریکنگ کرسکے گا اور حتمی مرحلے کے بعد متعلقہ ادارہ آپ کو سرٹیفکیٹ بذریعہ پوسٹ ارسال کردے گا‘۔

وفاقی وزیر نے آن لائن ایکویویلنس نظام کے آغاز کو ’انقلابی تبدیلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنے بھی کام کرنے کے طریقے ہیں انہیں آسان بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’ایکویویلنس کی تصدیق کا مرحلہ بھی آن لائن ہوجائے گا اور تصدیق کے مرحلے میں درکار وقت انتہائی کم ہوجائے گا‘۔

مزید پڑھیں: شفقت محمود سے متعلق نامناسب زبان کا استعمال، عائشہ عمر طلبہ پر برہم

شفقت محمود نے رواں برس مارچ میں اعلان کیا تھا کہ طلبہ کو ایکویویلنس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے بہت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔

انہوں نے عید الفطر کے بعد ایکویویلنس سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن نظام متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024