• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید

شائع July 6, 2021
ان کا کہنا تھا کہ صبح سویرے حملے میں 3 فوجی شہید اور ایک اور زخمی ہوا — فوٹو: اے ایف پی
ان کا کہنا تھا کہ صبح سویرے حملے میں 3 فوجی شہید اور ایک اور زخمی ہوا — فوٹو: اے ایف پی

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چوکی پر مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں سیکیورٹی سے متعلق امور سے نمٹنے والے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں نے افغان سرحد سے متصل حسن خیل کے علاقے میں بیزا چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں: دو مختلف حملوں میں پاک فوج کے 5 جوان شہید، 5 زخمی

ان کا کہنا تھا کہ صبح سویرے ہونے والے حملے میں 3 فوجی شہید اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی کو دوٹوئی کے علاقے میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

شمالی وزیرستان اور اس سے ملحقہ قبائلی ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جب سے طالبان نے افغانستان میں افغان اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز کی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرستان: دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان شہید

گزشتہ ہفتے افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوٹوئی میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی جس میں 2 فوجی شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

اسی دن جنوبی وزیرستان میں 3 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پاک فوج واقعے کے بارے میں رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024