• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

رئیل می کی ذیلی کمپنی کے اولین فیچر فونز متعارف

شائع July 5, 2021
— فوٹو بشکریہ ڈیزو
— فوٹو بشکریہ ڈیزو

رئیل می نے کچھ عرصے قبل اپنی ایک ذیلی کمپنی ڈیزو تشکیل دیا تھا جس کا مقصد انٹرنیٹ آف ڈیوائسز کو اس پلیٹ فارم سے پیش کرنا ہے۔

اب اس کمپنی نے اپنے اولین موبائل فونز ڈیزو اسٹار 300 اور ڈیزو اسٹار 500 متعارف کرائے ہیں۔

بنیادی طور پر یہ رئیل می کے پہلے فیچر فونز ہیں جن میں اسمارٹ ٹچ اسکرین موجود نہیں بلکہ کی پیڈ دیا گیا ہے۔

ڈیزو اسٹار 300 میں 1.77 انچ کا ڈسپلےموجود ہے جبکہ 2550 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

کمپنی نے بیٹری لائف تو نہیں بتائی مگر اتنی طاقت کی بیٹری آسانی سے 2 سے 3 دن چل سکے گی۔

فون کے بیک پر 0.3 میگا پکسل کا ایک کیمرا بھی موجود ہے جو چوکور سیٹ اپ میں دیا گیا ہے۔

ڈیزو اسٹار 500 میں 2.88 انچ اسکرین اور 1900 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

اس کے یبک پر چوکور کی بجائے گول سیٹ اپ میں کیمرا موجود ہے۔

دونوں فونز میں بلیوٹوتھ سپورٹ، ایف ایم ریسیور، ڈوئل سم کارڈ سلاٹ (جس سے 64 جی بی تک اسٹوریج بڑھائی جاسکتی ہے)، ہیڈفون جیک اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ موجود ہے۔

ان ڈیوائسز میں 32 ایم بی ریم اور ایک فلیش ڈرائیو بھی ہے جبکہ دیگر فیچرز میں وائس ریکارڈر، فائل منیجر، پلیئر اینڈ الارم فنکشن قابل ذکر ہیں۔

ڈیزو اسٹار 300 کی قیمت صرف 17 ڈالرز (26 سو روپے سے زیادہ) جبکہ ڈیزو اسٹار 500 کی قیمت 24 ڈالرز (37 سو روپے سے زیادہ) رکھی گئی ہے۔

یہ فونز سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں، جبکہ دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024