• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فلوریڈا: عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی، 121 افراد بدستور لاپتا

شائع July 5, 2021
عمارت مکمل منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا—تصویر: رائٹرز
عمارت مکمل منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا—تصویر: رائٹرز

میامی کے علاقے میں جزوی طور پر منہدم عمارت کو ممکنہ طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر مکمل طور پر مسمار کردیا گیا، عمارت گرنے کے نتیجے میں اب 24 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عمارت کے انہدام سے لاپتا ہونے والے 121 افراد کی تلاش و بحالی کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔

مذکورہ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیوائن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت مکمل منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 12 منزلہ عمارت منہدم، 156 لاپتا افراد کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری

دوسری جانب طوفان ایلسا کیوبا کے ساحل کے نزدیک تھا جس کے دوران 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی، اتوار اور پیر کو کیوبا سے گزرنے کے بعد مذکورہ طوفان کے منگل اور بدھ تک مغربی فلوریڈا پہنچنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں 24 جون کو 12 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 156 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے تھے جن میں سے کچھ کی لاشیں نکال لی گئی تھیں تاہم اب بھی متعدد افراد لاپتا ہیں۔

بقیہ عمارت کو گرانے کے لیے ورکرز نے ستونوں میں ڈرلنگ کی اور پھر معمولی دھماکوں کے ذریعے بقیہ عمارت کو بھی منہدم کردیا گیا جس کا ملبہ ایک مختصر رقبے پر گرا۔

اس دوران آس پاس کی عمارتوں کو خالی نہیں کروایا گیا تاہم گردو غبار کے پیشِ نظر رہائشیوں کو ایئر کنڈیشنگ بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں آٹھ منزلہ عمارت منہدم، 113 افراد ہلاک

دوسری جانب ساحلی پٹی پر مقیم آبادی نے امریکا کے یومِ آزادی کے پیشِ نظر روایتی آتش بازی اور پرچم لہرانے کی تقریبات کی جگہ محدود تقریبات منعقد کیں اور میامی کے ساحل پر ہونے والے جشن کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

تفتیش کار اب تک یہ معلوم نہیں کرسکے کہ 24 جون اس عمارت کا ایک حصہ کس طرح گرا جبکہ عمارت صرف 40 سال پرانی تھی، سال 2018 کی ایک انجینیئرنگ رپورٹ میں اسٹرکچر کی خامیوں کا تذکرہ کیا گیا تھا جس پر انکوائری کی توجہ مرکوز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024