• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہباز شگری، آئمہ بیگ کا جلد شادی کرنے کا عندیہ

شائع July 5, 2021
دونوں نے رواں برس مارچ میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے رواں برس مارچ میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مارچ میں منگنی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار شہباز شگری اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

دونوں نے مارچ میں طویل عرصے تک رہنے والی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے منگنی کرلی تھی، جس کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کی تھی۔

دونوں باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھنے سے قبل ہی جلد شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے آ رہے تھے جب کہ گزشتہ شب دونوں نے ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ دیا۔

شہباز شگری اور آئمہ بیگ 4 جولائی کی شب لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے، جس میں گلوکارہ نے گانوں پر پرفارمنس بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی

ایوارڈز تقریب میں دونوں کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا اور دونوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر ان کے مداح نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں دونوں نے جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا عندیہ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شگری اور آئمہ بیگ سے ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں ایک شخص ان سے شادی سے متعلق سوال کرتا ہے۔

جس کے جواب میں دونوں ایک ساتھ مسکراتے ہوئے پہلے تو سال 2020 کے اختتام تک شادی کرنے کا کہتے ہیں، بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر شہباز شگری نے واضح کیا کہ وہ 2021 کے اختتام تک شادی کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: شہباز شگری کا آئمہ بیگ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

دونوں کی جانب سے غلطی سے شادی کے لیے 2020 کے اختتام کا ذکر کرنے پر بعض مداحوں نے یہ چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں کہ شاید دونوں نے گزشتہ سال خفیہ طور پر شادی کرلی ہے، جس کی تصدیق وہ رواں برس کے اختتام تک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسی ہم اسٹائل ایوارڈز شو کی تقریب میں آئمہ بیگ نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’نامعلوم افراد ٹو' کا گانا ’کیف و سرور‘ پیش کیا۔

’کیف و سرور‘ کا آئمہ بیگ نے نامعلوم افراد کے لیے گایا تھا، جسے صدف کنول پر فلمایا گیا تھا اور گانے کو بے حد سراہا گیا تھا۔

اپنے ہی آئٹم گانے کو آئمہ بیگ نے ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں منفرد انداز میں گاکر شائقین کا دل جیت لیا۔

اسی تقریب میں آئمہ بیگ کے علاوہ علیزے شاہ، ریشم، علی ظفر اور ایچ ایس وائے نے بھی پرفارمنس کی تھی۔

ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں مجموعی طور پر 19 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024