• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہم اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اداکاراؤں کے جلوے

شائع July 5, 2021
علیزے شاہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز انسٹاگرام
علیزے شاہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز انسٹاگرام

پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 4 جولائی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئی، جس میں درجنوں شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

کورونا کی وبا کے بعد پہلا موقع تھا کہ بہت بڑی ایوارڈز تقریب منعقد کی گئی، جس میں 19 کیٹیگریز میں ایوارڈز بھی دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اسٹائل ایوارڈز: بلال اشرف اور مایا علی بڑے ایوارڈ لے اڑے

تقریب کی میزبانی کے فرائض عروہ حسین اور علی ظفر سمیت دیگر گلوکاروں و اداکاروں نے سر انجام دیے جب کہ تقریب میں ریشم، علیزے شاہ، آئمہ بیگ، علی ظفر اور ایچ ایس وائے سمیت دیگر شخصیات نے پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔

عروہ حسین کے انداز کو بھی سراہا گیا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
عروہ حسین کے انداز کو بھی سراہا گیا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

تقریب میں اہم سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جب کہ مختلف کاروباری افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب میں رشم فیض بھٹہ بھی توجہ کا مرکز رہیں—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
تقریب میں رشم فیض بھٹہ بھی توجہ کا مرکز رہیں—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

ایوارڈز تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا، جہاں مختلف اداکارائیں اور اداکار جلوہ گر ہوئے اور بعض اداکارائیں اپنے منفرد لباس کی وجہ سے توجہ کا مرکز بھی رہیں۔

عائشہ عمر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
عائشہ عمر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

ایوارڈز تقریب میں بھی منفرد اسٹائل اور لباس پہننے کی وجہ سے بعض اداکارائیں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں اور ٹوئٹر پر اداکاراؤں کے لباس پر خوب بحث بھی ہوئی۔

مایا علی نے بھی لوگوں کے دل موہ لیے—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
مایا علی نے بھی لوگوں کے دل موہ لیے—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ تنقید علیزے شاہ پر کی گئی اور ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر بھی رہا اور لوگوں نے ان کی پرانی تصاویر کو بھی شیئر کرتے ہوئے انہیں ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

علیزے شاہ ریڈ کارپٹ پر سیاہ لباس میں جلوہ گر ہوئیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
علیزے شاہ ریڈ کارپٹ پر سیاہ لباس میں جلوہ گر ہوئیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

علیزے شاہ کے علاوہ عائشہ عمر، نادیہ حسین، ریشم آئمہ بیگ اور میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کے لباس اور انداز بھی بحث کا موضوع رہے۔

ریشم بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
ریشم بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

ریڈ کارپٹ پر زیادہ تر اداکاراؤں کے لباس اور انداز کو سراہا گیا مگر بعض اداکاراؤں کے لباس کو ٹوئٹر صارفین نے مغربی طرز کا لباس بنا کر ان پر تنقید بھی کی۔

ریشم اور آئمہ بیگ نے پرفارمنس بھی کی—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
ریشم اور آئمہ بیگ نے پرفارمنس بھی کی—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

ریڈ کارپٹ پر اداکاراؤں سمیت اداکاروں اور سماجی شخصیات نے بھی جلوے بکھیرے جب کہ میک اپ اور فیشن برانڈز کی شخصیات بھی جلوے بکھیرتی دکھائی دیں۔

ماڈل نادیہ حسین بھی ریڈ کارپٹ پر دکھائی دیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
ماڈل نادیہ حسین بھی ریڈ کارپٹ پر دکھائی دیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

ایوارڈز تقریب میں کورونا ایس او پیز کا خیال بھی رکھا گیا جب کہ تقریب کو براہ راست سوشل میڈیا پر بھی دکھایا گیا۔

میک اپ آرٹسٹ نبیلہ بھی منفرد اسٹائل میں دکھائی دیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
میک اپ آرٹسٹ نبیلہ بھی منفرد اسٹائل میں دکھائی دیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

تبصرے (1) بند ہیں

ERUM SIDDIQUI Jul 05, 2021 11:47pm
خواتین کے ملبوسات سے امریکی تقریب لگ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024