• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہم اسٹائل ایوارڈز: بلال اشرف اور مایا علی بڑے ایوارڈ لے اڑے

شائع July 5, 2021
ریشم اور ایچ ایس وائے کی پرفارمنس کو بھی سراہا گیا—فوٹو: ہم اسٹائل ٹوئٹر
ریشم اور ایچ ایس وائے کی پرفارمنس کو بھی سراہا گیا—فوٹو: ہم اسٹائل ٹوئٹر

نجی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کی جانب سے دیگر کاروباری اداروں کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے سالانہ ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی پانچویں تقریب 4 جولائی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوئی۔

کورونا کی تیسری لہر کے بعد منعقد کیے جانے والے ایوارڈز کی تقریب میں نہ صرف ریڈ کارپٹ سجایا گیا بلکہ تقریب میں مہمانوں نے بھی کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔

ایوارڈز تقریب کی میزبانی گلوکار علی ظفر اور عروہ حسین سمیت دیگر شوبز و فیشن شخصیات نے کی جب کہ تقریب میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

ایوارڈز تقریب میں علیزے شاہ، ریشم، علی ظفر اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارمنس کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

ایوارڈز تقریب میں مجموعی طور پر 19 کیٹیگریز میں انعامات دیے گئے۔

ہم اسٹائل کے بڑے ایوارڈ یعنی موسٹ اسٹائل فلم اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ باالترتیب بلال اشرف اور مایا علی لے اڑے جب کہ موسٹ اسٹائل ٹی وی اداکار کا ایوارڈ عماد عرفانی اور اداکارہ کا ایوارڈ نوشین شاہ کے حصے میں آیا۔

تقریب میں ایوارڈز جیتنے والے دیگر افراد کی فہرست درج ذیل ہے۔

بلال اشرف موسٹ اسٹائل فلم اداکار کا ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
بلال اشرف موسٹ اسٹائل فلم اداکار کا ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

موسٹ اسٹائلش اداکار، فلم: بلال اشرف

موسٹ اسٹائلش اداکارہ، فلم: مایا علی

موسٹ اسٹائلش اداکار، ٹیلی وژن: عماد عرفانی

موسٹ اسٹائل فلم اداکارہ کا ایوارڈ مایا علی کو ملا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
موسٹ اسٹائل فلم اداکارہ کا ایوارڈ مایا علی کو ملا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

موسٹ اسٹائلش اداکارہ، ٹی وی: نوشین شاہ

موسٹ اسٹائلش پرفارمر: شمعون اسمٰعیل

بیسٹ میل ماڈل: حسین لہری

عماد عرفانی موسٹ اسٹائل ٹی وی اداکار کا ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
عماد عرفانی موسٹ اسٹائل ٹی وی اداکار کا ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

بیسٹ فی میل ماڈل: گٹی آرا

فیشن اسٹائلسٹ آف دی ایئر: یاسر عزیز ڈار

فیشن فوٹوگرافر آف دی ایئر: ایم ایچ ایم

نوشین شاہ کو موسٹ اسٹائل ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
نوشین شاہ کو موسٹ اسٹائل ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ آف دی ایئر: ارشد خان

رائزنگ اسٹار فوٹوگرافر آف دی ایئر: ازن ملک

رائزنگ اسٹار ماڈل: خوشال خان

علی ظفر اور علیزے شاہ کی پرفارمنس نے لوگوں کو دیوانہ بنایا—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
علی ظفر اور علیزے شاہ کی پرفارمنس نے لوگوں کو دیوانہ بنایا—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

رائزنگ اسٹار ہیئر اینڈ میک اپ: سید حسین

ڈیزائنر آف دی ایئر- برائیڈل: شہلا چتور

ڈیزائنر آف دی ایئر - مینز: عمران راجپوت

لیبل آف دی ایئر

آئمہ بیگ نے شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
آئمہ بیگ نے شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

آؤٹ فٹرز

ڈیزائنر آف دی ایئر - ڈیمی کوچیور: حسین ریہار

ڈیزائنر آف دی ایئر - پریٹ: آمنہ چوہدری

اداکارہ ریشم نے بھی پرفارمنس کی—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
اداکارہ ریشم نے بھی پرفارمنس کی—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

ڈیزائنر آف دی ایئر -لان: ایلان

پاکستان فیورٹس پیرنٹس - ایوارڈ: ثروت گیلانی و فہد مرزا

سپر موم ایوارڈ: مومل شیخ

موسٹ اسٹائل اسپورٹس پرسنالٹی: کرشمہ علی

علی ظفر اور عروہ حسین نے میزبانی بھی کی—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر
علی ظفر اور عروہ حسین نے میزبانی بھی کی—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024