• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر خان کی طلاق، راکھی ساونت کی شادی کی پیشکش

شائع July 4, 2021
3 جولائی کو دونوں نے شادی ختم کرنے کی تصدیق کی تھی —فائل فوٹوز: انسٹاگرام
3 جولائی کو دونوں نے شادی ختم کرنے کی تصدیق کی تھی —فائل فوٹوز: انسٹاگرام

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ و فلم ساز کرن راؤ کے درمیان طلاق کی خبروں کے بعد بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔

خیال رہے کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی جانب سے 3 جولائی کو طلاق کی تصدیق کیے جانے کے بعد ان کے مداح پریشان نظر آئے جبکہ طلاق کی وجوہات پر کچھ چہ مگوئیاں بھی کی جارہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق پر حیرت اور دکھ کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوگئی

راکھی ساونت نے کہا کہ جب بھی کوئی علیحدہ ہوتا ہے تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔

بولی وڈ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ بھی سنگل ہیں تو عامر خان کا ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔

—فائل فوٹو: آئی اے این ایس
—فائل فوٹو: آئی اے این ایس

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یقین نہیں کرپارہیں کہ بولی وڈ سپراسٹار اور ان کی اہلیہ نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

گزشتہ روز عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد بھارت سمیت پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ رہا تھا اور لوگوں نے عامر خان کے حوالے سے کئی انکشافات بھی کیے۔

عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں شادی ختم ہوجانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر دونوں 4 جولائی کو طلاق کے معاملے پر میڈیا سے طویل بات چیت بھی کریں گے یا پھر وضاحتی بیان جاری کریں گے۔

میڈیا کو جاری کیے گئے مختصر بیان میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے 20 سالہ ساتھ کو خوبصورت رشتے کا نام دیا تھا اور بتایا تھا کہ اب دونوں میاں اور بیوی کے طور پر ساتھ نہیں رہیں گے بلکہ وہ ایک بیٹے کی پرورش کے لیے مشترکہ والدین کے طور پر ساتھ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر خان کی طلاق کا سبب فاطمہ ثنا شیخ ہیں؟

چھ افراد نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایڈوانس مبارک باد بھی پیش کی۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بعض ٹوئٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ یہ تو 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے ہی خدشہ تھا کہ عامر خان کا اگلا ہدف اداکارہ فاطمہ ثنا ہوں گی۔

کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

عامر خان کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد ہی ان کے تعلقات کرن راؤ سے استوار ہوگئے تھے، جس کے بعد دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024