• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پروازوں کی 'منسوخی': غیرملکی ایئرلائنز سے پاکستانی مسافروں کو ’ہرجانے‘ کی ادائیگی کا مطالبہ

شائع July 4, 2021
سی اے اے نے ان ایئر لائنز کو بھی متنبہ کیا کہ ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جا سکتی ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
سی اے اے نے ان ایئر لائنز کو بھی متنبہ کیا کہ ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جا سکتی ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: ملک میں چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج (اتوار) کو اسلام آباد پہنچے گی تاہم بعض بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے اپنی پروازیں اچانک منسوخ کرنے کے بعد حکومت نے دوسرے ممالک میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو نظرانداز نہیں کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے سفری پابندیوں میں آسانی پیدا کرتے ہوئے ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں طے کیں اور بکنگ بھی کی گئی لیکن نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بعض علاقوں میں کووڈ کے کیسز میں اضافے پر ٹریول ایڈوائزری جاری کی جس کے بعد پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔

مزیدپڑھیں: سی اے اے نے ملک میں مسافروں کی آمد پر ٹریول ایڈوائزری میں توسیع کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 5 بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ مذکورہ معاملہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ مسافروں کو کسی بھی دوسری ایئرلائن میں جگہ فراہم کریں ورنہ انہیں ہوٹل میں رہائش اور ہرجانے کی ادائیگی کی جائے۔

سی اے اے نے ان ایئر لائنز کو متنبہ کیا کہ ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جا سکتی ہے جس میں مالی جرمانہ، ایک سے زیادہ مرتبہ پروازوں کی منسوخی اور شیڈول کی اجازت کو منسوخ کرنا شامل ہوسکتا ہے۔

قطر ایئر ویز، ترک ایئر لائن، امارات ایئر لائن، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی کے نام سی اے اے نے اپنے مراسلے میں اچانک پرواز منسوخی پر پاکستانی مسافروں کو ہونے والی پریشانی کا مسئلہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: پروازوں کی اچانک منسوخی پر غیر ملکی ایئرلائنز کو تنبیہ

مراسلے میں کہا گیا کہ ’یہ معاملہ انتہائی سنجیدگی سے آپ کے علم میں لایا جاتا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں آپ کی پاکستان جانے والی ایئر لائن کی پرواز منسوخ ہونے سے بہت سارے مسافر متاثر ہوئے ہیں، 5 مئی 2021 کے بعد سے فلائٹ آپریشن پابندیوں (یعنی منظور شدہ ان باؤنڈ شیڈول فلائٹ آپریشنز کی 20 فیصد) سے متعلق اور ان پابندیوں کے بعد وقتاً فوقتاً توسیع پر متعلقہ حکام کو بروقت مطلع کیا، 5 مئی کے بعد آپ کی ایئر لائن نے بکنگ کی جو بلاجواز تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بکنگ صرف پابندیوں کو ختم کرنے کی تصدیق کے بعد ہی ہونی چاہیے تھی، متاثرہ مسافروں کی تعداد کو بہت زیادہ تکلیف اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی مخصوص پرواز کے روانگی کی تاریخوں کے مطابق بیرون ممالک سے پاکستان روانگی کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایئر لائنز کو آگاہ کیا گیا کہ ہدایت پر تعمیل سے متعلق تازہ رپورٹ 8 جولائی تک فراہم کی جانی چاہیے اور اس میں ناکامی کی صورت میں پاکستان سی اے اے باقاعدہ کارروائی شروع کرنے کی پابند ہوگی جس میں مالی جرمانہ، ایک یا زیادہ پروازوں کی منسوخی اور شیڈول اجازت کی منسوخی شامل ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: امارات نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی

علاوہ ازیں این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 2.91 فیصد ہوگئی ہے۔

اگر ویکسین کی بات کی جائے تو چین کی جانب سے سائنو فام کی تقریباً 20 لاکھ ویکسین اتوار (آج) اسلام آباد میں موصول کرے گا۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ صحت نے کووڈ 19 ویکسینیشن مراکز میں جعلی اندراج کا نوٹس لیا ہے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت نے معاملے کی چھان بین کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں کووڈ 19 میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے دوران معلوم چلا کہ ویکسینیٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر جعلی اندراج کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024