• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی کی تقریب میں بشریٰ انصاری، ماہرہ خان اور سجل علی کا ڈانس، ویڈیوز وائرل

شائع July 3, 2021
ڈانس پرفارمنس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اسی تقریب کی ایک سیلفی بھی گردش کررہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ڈانس پرفارمنس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اسی تقریب کی ایک سیلفی بھی گردش کررہی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مہندی کی تقریب میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، کبریٰ خان اور دیگر کئی شوبز شخصیات کی ڈانس ویڈیوز گردش کررہی ہیں۔

بظاہر شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے جمعے کی شب کو شاہ میر شنید کی مہندی میں شرکت کی تھی تھی۔

مہندی کی تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ میر شنید، ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی بانی اور صدر سلطانہ صدیقی کے پوتے ہیں۔

وہ مومنہ درید کے رشتہ دار بھی ہیں، جنہوں نے’بن روئے’، ’یقین کا سفر‘ اور ’دیارِ دل’ سمیت کئی پاکستانی ڈرامے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیے۔

شوبز سے وابستہ اکثر پاکستانی شخصیات جنہوں نے مومنہ درید کے ڈراموں میں اداکاری کی، انہیں مہندی کی تقریب میں جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔

اس موقع پر سپر اسٹار ماہرہ خان اور مارننگ شو ہوسٹ صنم جنگ نے بھی ڈانس پرفارمنس کی۔

علاوہ ازیں گوہر رشید اور کبریٰ خان بھی ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے۔

مہندی کی اسی تقریب میں سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے ابھرتے ہوئے گلوکار اذان سمیع کے ساتھ ڈانس کیا جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

اداکاروں کی ڈانس پرفارمنس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اسی تقریب کی ایک سیلفی بھی گردش کررہی ہے جس میں سجل علی، دانش نواز، علی رحمٰن خان، کبریٰ خان اور گوہر رشید موجود ہیں۔

اور ایک سیلفی ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں صنم جنگ، ماہرہ خان اور مومل شیخ موجود ہیں۔

تقریب میں گلوکار فلک شبیر بھی شریک تھے اور ان کی پرفارمنس کی تصویر ان کی اہلیہ اور اداکارہ سارہ خان نے شیئر کی۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024