• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی: سابق صدر آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل

شائع July 2, 2021
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کو تھکاوٹ کی شکایت کے سبب کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے— فائل فوٹو: آن لائن
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کو تھکاوٹ کی شکایت کے سبب کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے— فائل فوٹو: آن لائن

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے اور تھکاوٹ کی شکایت کے سبب کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

پاکستان پیلپز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دو دن قبل عدالت میں پیشی اور بجٹ اجلاس کے لیے سفر کی وجہ سے آصف علی زرداری کو تھکاوٹ طاری ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: آصف علی زرداری ایک بھی 'منتخب رکن اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام'

خیال رہے کہ سابق صدر ایک ہفتے کے لیے لاہور میں تھے اور پنجاب سے منتخب چند اہم اراکین اسمبلی کو منانے کی کوشش میں مبینہ طور پر ناکام رہے تھے جس کے بعد وہ 26 جون کو اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹ سے 8.3 ارب روپے کے مشکوک لین دین سے متعلق ایک مقدمے میں آصف زرداری اور ان کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو 14 جون کو طلب کیا تھا۔

نیب ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے غلط ذرائع سے حاصل رقم سے کلفٹن میں اپنا محل نما مکان تعمیر کیا کیونکہ وہ اپنے اس دعوے کا ثبوت فراہم نہیں کرسکے کہ انہوں نے یہ مکان قانونی ذرائع سے خریدا تھا۔

یاد رہے کہ جنوری میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس سے جعلی اکاؤنٹس میں مشکوک لین دین سے متعلق مقدمے میں ضمانت طلب کرنے والے سابق صدر مملکت کی صحت کی حالت معلوم کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی، آصف زرداری

تاہم فروری میں کمیشن کی جانب سے رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024