• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع July 2, 2021
امبر ہرڈ نے 2017 میں جونی ڈیپ سے طلاق لی تھی—فائل فوٹو: اے پی
امبر ہرڈ نے 2017 میں جونی ڈیپ سے طلاق لی تھی—فائل فوٹو: اے پی

ہولی وڈ اداکارہ 35 امبر ہرڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس اپریل میں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور ان کی بیٹی صحت مند ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں رواں برس 8 اپریل کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے چار سال قبل ہی یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کا ایک بچہ ہوگا اور وہ انہیں اپنی مرضی کے فیصلوں سے حاصل کریں گی اور سماجی رکاوٹوں کے آگے نہیں جھکیں گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور آزادی سے بیٹی کو جنم دیا اور یہ کہ ایسا کرنا ہر خاتون کا بنیادی حق ہے اور ایسے فیصلہ بنیاد پرست سوچ کے برعکس ہے۔

امبر ہرڈ نے لکھا کہ ایسا کام کرنے کے لیے خواتین کو انگوٹھی پہننے کی ضرورت پڑتی ہے، تاہم ان کے حوالے سے کسی بھی شخص کو ان کی ذاتی زندگی سے کوئی غرض نہیں ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اس عمل کے لیے تمام قدرتی قوانین پر عمل کیا اور انہیں خوشی ہے کہ ان کے ہاں 8 اپریل 2021 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام ’اوناغ پیگ ہرڈ‘ ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے بیٹی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کی بیٹی کو ان کے سینے پر سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں واضح طور پور یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کیسے ہوئے اور کیا انہوں نے کسی شخص سے منگنی کر رکھی ہے یا نہیں؟

تاہم اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے ذرائع سے بتایا کہ اداکارہ نے ’سروگیٹ‘ (کرائے کی کوکھ‘ کے ذریعے بیٹی کو جنم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ پر بیوی امبر ہرڈ پر تشدد کا الزام

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے کرائے کی کوکھ کے ذریعے بیٹی کو جنم دینے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ بعض طبی وجوہات کی وجہ سے اپنے پیٹ میں بچے کا وزن برداشت نہیں کر پائیں گی۔

شوبز ویب سائٹ کو ذرائع نے بتایا کہ امبر ہرڈ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرکے بانجھ پن کے مسائل سے دوچار خواتین کی ہمت بڑھائی ہے، کیوں کہ عام طور پر خواتین اپنی زرخیزی یا بانجھ پن کے حوالے سے بات کرنے سے شرماتی ہیں۔

امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ نے 2015 میں شادی کی اور دونوں میں 2017 میں طلاق ہوگئی—فوٹو: دی مرر
امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ نے 2015 میں شادی کی اور دونوں میں 2017 میں طلاق ہوگئی—فوٹو: دی مرر

ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امبر ہرڈ اس وقت کیمرہ مین Bianca Butti سے تلعقات میں ہیں اور وہ جنوری 2020 سے ایک ساتھ ہیں، تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے واضح طور پر تصدیق یا اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: امبر ہرڈ کا سابق شوہر پر تشدد کرنے کا اعتراف

ان سے قبل اداکارہ نے خود سے زائد العمر اداکار جونی ڈیپ سے شادی کی تھی، جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر میں 23 سال کا فرق ہے۔

دونوں کی شادی محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی تھی، امبر ہرڈ نے 2016 میں ہی شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں میں 2017 کے وسط تک طلاق ہوگئی تھی۔

امبر ہرڈ پر دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک سے تعلقات کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
امبر ہرڈ پر دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک سے تعلقات کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024