• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

شائع July 1, 2021
حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو نا اہل قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا—فوٹو: ٹوئٹر
حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو نا اہل قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدِ حزب حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو نا اہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

حلیم عادل شیخ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 2012 میں سید مراد علی شاہ اور دیگر کو نااہل قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ہدایت کی تھی کہ غلط معلومات دینے پر مذکوہ افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

مزید پڑھیں: داخلے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے اراکین کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا

انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2014 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی الیکشن کمشنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فریق بناتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو ان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔

انہوں نے درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کام کرنے سے روکنے کی درخواست بھی کی ہے۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی درخواست بھی سماعت جلد ہونے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اسی طرح کی ایک درخو است بھی زیر التوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگامہ آرائی: اسپیکر سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 8 اراکین پر پابندی عائد کردی

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر دوہری شہریت رکھنے والے اراکین کو نااہل قرار دے چکی ہے لیکن الیکشن کمیشن کی مدد سے انہوں نے 2014 کے ضمنی انتخابات اور عام انتخابات 2018 میں حصہ لیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست عام انتخابات 2013 میں صوبائی اسمبلی کی نسشت پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران دائر کی گئی تھی ۔

قبل ازیں گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست زیر التوا ہے اس معاملے سے متعلق اپیلوں پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے بعد سال 2014 میں وزیر اعلیٰ کو بری قرار دیا جاچکا ہے اور اس معاملے سے متعلق اپیل سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ، عدالت میں اسی معاملے پر نظر ثانی کی درخواست بھی التوا کا شکار ہے ۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ 2012 میں دوہری شہریت کے معاملے پر مراد علی شاہ کے خلاف دیے گئے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ غلط وضاحت جمع کرانے اور دوہری شہریت چھپانے سے متعلق مجرمانہ عمل پر شکایت دائر کی جاچکی تھی لیکن ٹرائل کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 2014 میں بری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، تقریر کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ای سی پی اور اس کے علاوہ موجودہ درخواست گزار نے اس سے قبل بھی مراد علی شاہ کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی ، انہوں نے 2014 میں منعقدہ ضمنی انتخابات اور سندھ اسمبلی کی نشست پر سال 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

ای سی پی نے مزید بتایا کہ موجودہ کیس میں درخواست گزار نے اے سی پی کے سامنے 2014 میں عدالت کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعلیٰ سندھ کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دینے کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔


یہ خبر یکم جولائی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی ہے

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024