• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

نوکیا کا ہواوے کا تیار کردہ ہارمونی او ایس فلیگ شپ فون کا حصہ بنانے پر غور

شائع June 30, 2021
2019 کا نوکیا 9 پیرو ویو — فوٹو بشکریہ نوکیا
2019 کا نوکیا 9 پیرو ویو — فوٹو بشکریہ نوکیا

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے گوگل موبائل سروسز استعمال کرنے سے محرومی ہوگئی ہے اور اس کے باعث اس نے اپنا آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس متعارف کرایا۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے مقابلے میں یہ آپریٹنگ سسٹم کس حد تک کامیاب ہوتا ہے اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہوگا تاہم چین میں اسے کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

درحقیقت ہواوے سے ہٹ کر چند دیگر چینی کمپنیاں بھی ہارمونی او ایس سے لیس اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔

تاہم ایک نئی رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ نوکیا کی جانب سے ہارمونی او ایس سے لیس اسمارٹ فونز پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ نوکیا ایکس 60 سیریز میں ہارمونی او ایس کو دیا جاسکتا ہے۔

یہ لیک اس لیے بھی چونکا دینے والی ہے کیونکہ نوکیا چین کی کمپنی نہیں بلکہ اس کا تعلق یورپی ملک فن لینڈ سے ہے جس کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نوکیا ہارمونی او ایس سے لیس فونز کیوں متعارف کرائے گی یہ تو واضح نہیں مگر ممکنہ طور پر چینی مارکیٹ میں اپنے شیئر کو بڑھانے کے لیے ایسا کیا جاسکتا ہے۔

نوکیا ایکس 60 سیریز کی نمایاں خصوصیت میں ہارمونی او ایس ہی نہیں بلکہ لیکس کے مطابق یہ کمپنی کی فلیگ شپ سیریز ہوگی، جو ایکس 60 اور ایکس 60 پرو پر مشتمل ہوگی۔

لیکس کے مطابق اس فون میں 200 میگا پکسل کیمرا فون دیا جاسکتا ہے جبکہ خم ایجز والا ڈسپلے اور 6000 ایم اے ایچ بیٹری دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فون میں پراسیسر کے بارے میں تو زیادہ تفصیلات موجود نہیں مگر یہ یقینی ہے کہ وہ فائیو جی پراسیسر ہوگا۔

چین سے باہر اس فون میں ہارمونی او ایس ہوگا یا اینڈرائیڈ، یہ بھی کہنا ابھی مشکل ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نوکیا کی جانب سے ابھی ہارمونی او ایس کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور سب کچھ ٹھیک رہا تو ہارمونی او ایس سے لیس فونز بھی پیش کردیئے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024