• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وکیل کو کاٹنے کا واقعہ: کلفٹن میں کتوں کی رجسٹریشن شروع

شائع June 29, 2021
ایک کتے کی رجسٹریشن فیس 2 ہزار 250 روپے ہوگی — فوٹو: کریٹو کامنز
ایک کتے کی رجسٹریشن فیس 2 ہزار 250 روپے ہوگی — فوٹو: کریٹو کامنز

کراچی میں کتوں کی جانب سے سینئر وکیل کو کاٹنے کے واقعے کے بعد کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی سی) نے پالتو کتوں کی رجسٹریشن شروع کردی۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کے لیے کتوں کی رجسٹریشن کے لیے فارم کا اجرا کر دیا گیا ہے، ان علاقوں میں پالتو کتے رکھنے والے افراد کو کوائف جمع کروانا ہوں گے جبکہ ایک کتے کی رجسٹریشن فیس 2 ہزار 250 روپے ہوگی۔

پالتو کتوں کی رجسٹریشن کا عمل کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے سیکشن 119 کے تحت کیا جارہا ہے۔

سی بی سی کے سیکریٹری جنرل سجاد نذیر نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پالتو کتوں کی رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری رہے گا اور رجسٹریشن نہ کروانے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 16 جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں دو خونخوار پالتو کتوں نے بزرگ شہری پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا تھا۔

خونخوار کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پالتو کتوں کا شہری پر حملہ، اہم شخصیات کا اظہارِ افسوس

واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کہ مرزا اختر علی گلی سے گزر رہے تھے تو اچانک گھر کے باہر گلی میں کھڑے کتوں نے ان پر حملہ کردیا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں کتوں کو بزرگ وکیل پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتوں کو سنبھالنے والے نوکر بھی مرزا اختر علی کو کتوں کے حملے سے نہیں بچا پا رہے تھے۔

مذکورہ واقعے کے بعد زخمی وکیل مرزا اختر علی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی معمولی سرجری بھی کی گئی، جب ان کی شکایت پر مقدمہ دائر کرکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

ڈان کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کو سنبھالنے والے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا جب کہ کتوں کے مالک دانیال واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اگر کتا حملہ کردے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

کتوں کے مالک کے والد ہمایوں خان نے قبل از گرفتاری عدالت سے ضمانت حاصل کی جب کہ پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Murad Jun 29, 2021 06:26pm
Pet dogs should be micro-chipped. Stray dogs should be controlled by councils.
KHAN Jun 29, 2021 07:02pm
کتوں سے کسی نقصان کی صورت میں میں کیا کنٹونمنٹ بورڈ متاثرہ شخص کی مدد کرے گا؟ خدا نخواستہ کسی عام شخص یا ملازم کی کتوں کی جانب سے کاٹنے کی صورت میں موت پر کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے امداد فراہم کی جائے گی؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024