• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہر 'ایرے غیرے شخص' کو شوہر بناکر پیش کرنے پر حریم شاہ برہم

شائع June 29, 2021
حریم شاہ نے 28 جون کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے شادی کرلی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حریم شاہ نے 28 جون کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے شادی کرلی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے 28 جون کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی۔

حریم شاہ نے اگرچہ شادی کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا اور بعد ازاں جیو ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور انہوں نے تاحال پہلی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت نہیں لی، اس وجہ سے وہ فوری طور پر ان کا نام نہیں بتا سکتیں۔

حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہ بتائے جانے پر ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں ہوئیں کہ انہوں نے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے پی پی کے رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے شادی کرلی۔

تاہم فوری طور پر ذوالفقار علی شاہ نے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے متعلق مخالفین افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی؟

بعد ازاں 28 جون کو سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی حریم شاہ کی خفیہ شادی کی گونج سنائی دی تھی۔

حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہ بتائے جانے کے بعد جہاں پیپلز پارٹی کے ارکان ایک دوسرے پر شک کرنے لگے، وہیں بعد ازاں سوشل میڈیا پر حریم شاہ کا نام بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور لوگوں نے ٹک ٹاک اسٹار کی تصاویر مختلف افراد کے ساتھ شیئر کرکے متعدد لوگوں کو ان کا شوہر بنا کر پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد حریم شاہ 29 جون کو اپنی وضاحتی ویڈیو میں ہر 'ایرے غیرے' کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیے جانے پر برہمی اور دکھ کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: رکن اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے حریم شاہ سے منسوب خبروں کو مسترد کردیا

حریم شاہ نے مختصر ویڈیو میں لوگوں سے اپیل کی کہ ان کی تصاویر ایرے غیرے شخص کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں اور وہ شادی سے متعلق مزید معلومات جلد عام کردیں گی۔

حریم شاہ نے کہا کہ ان کے اکاؤنٹ پر بہت سارے مرد حضرات کے ساتھ جو ویڈیوز شیئر کی جاتی رہی ہیں، وہ پروموشنل ویڈیوز ہوتی تھیں اور ان کا آج تک کسی دوسرے سے کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ان کا پہلے نہ تو کوئی بوائے فرینڈ رہا ہے اور نہ ہی کسی اور سے ان کے تعلقات رہے ہیں اب جو انہوں نے کیا ہے اس کا انہوں نے اعلان کیا ہے، اس لیے چہ مگوئیوں سے گریز کریں۔

اگرچہ حریم شاہ نے ویڈیو میں ایرے غیرے شخص کو ان کا شوہر بنا کر پیش کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے شوہر سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024