• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فائزر اور موڈرنا ویکسینز سے طویل المعیاد تحفظ مل سکتا ہے، تحقیق

شائع June 28, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فائزر۔بائیو این ٹیک اور موڈرنا کی تیار کردہ ویکسینز سے جسم میں بننے والے مدافعتی ردعمل کا تسلسل برقرار رہتا ہے اور اس سے ممکنہ طور پر کئی برس تک کورونا وائرس سے تحفظ مل سکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اس دریافت سے ان شواہد میں اضافہ ہوا ہے جن کے مطابق ایم آر این اے ویکسینز استعمال کرنے والے افراد کو ممکنہ طور پر بوسٹر ڈوز کی ضرورت اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک وائرس اور اس کی اقسام ارتقائی مراحل سے گزر کر نئی شکل اختیار نہیں کرلیتیں، جس کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل ٹیم کے سربراہ علی العبادی نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ ان ویکسینز کا اثر دیرپا ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں دیگر ویکسینز کو شامل نہیں کیا گیا تھا مگر ڈاکٹر علی کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ ان کا مدافعتی ردعمل ایم آر این اے ویکسینز کے مقابلے میں کم دیرپا ہوگا۔

اس ٹیم نے مئی 2021 میں ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ کووڈ 19 کو شکست دینے والے افراد میں وائرس کو شناخت کرنے والے مدافعتی خلیات بون میرو میں بیماری کے کم از کم 8 ماہ تک موجود رہتے ہیں۔

ان نتائج کی بنیاد پر تحقیقی ٹیم نے عندیہ دیا تھا کہ وائرس کے خلاف تحفظ برسوں تک برقرار رہ سکتا ہے، مگر یہ واضح نہیں تھا کہ ویکسینیشن سے بھی طویل المعیاد تحفظ مل سکتا ہے یا نہیں۔

اس سوال کے جواب کے لیے تتحقیقی ٹیم نے مدافعتی خلیات کے ماخذ لمفی نوڈز کی جانچ پڑتال کی، جہاں مدافعتی خلیات وائرس کو شناخت اور اس کے خلاف لڑنے کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

کسی بیماری یا ویکسینیشن کے بعد لمفی نوڈز میں ایک مخصوص اسٹرکچر قائم ہوتا ہے جس میں بی سیلز موجود ہوتے ہیں جو وائرل جینیاتی سیکونسز کو شناخت کرنا سیکھتے ہیں۔

ان خلیات کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی اور انہیں مشق کے لیے جتنا وقت مل گا، وہ اتنا زیادہ وائرس کی اقسام کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

محققین نے بتایا کہ ہر ایک ہمیشہ وائرس کے ارتقا پر توجہ مرکوز کرتا ہے، نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ بی سیلز بھی یہی کام کرتے ہیں، یقین سے کہنا تو مشکل ہے مگر امکان یہی ہے کہ یہ بی سیلز وائرس کے ارتقا کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرسکیں گے، جو بہت حوصلہ افزا ہے۔

ویکسینیشن کے بعد بی سیلز کی تعلیم کا مرکز بغل میں موجود لمفی نوڈز ہوتےہ یں جو محققین کی رسائی میں ہوتے ہیں۔

تحقیق کے لیے 41 افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جن میں سے 8 کووڈ کو شکست دے چکے تھے، ان سب کو ایم آر این اے ویکسینز کا استعمال کرایا گیا تھا۔

ان میں سے 14 افراد کے لمفی نوڈز کے نمونے ویکسین کی پہلی خوراک کے 3، 4، 5، 7 اور 15 ہفتوں جمع کیے گئے تھے۔

محققین نے دریافت کیا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے 15 ہفتوں بعد ان ب افراد میں خلیات کے مرکز تاحال بہت زیادہ متحرک تھے اور کورونا وائرس کو شناخت کرنے والے بی سیلز کی تعداد میں کمی نہیں آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے لگ بھگ 4 ماہ بعد بھی مدافعتی ردعمل کا سللسہ جاری تھا جو بہت، بہت اچھی علامت ہے۔

نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ویکسینیشن کے عمل سے گزرنے والے بیشتر افراد کو بیماری کے خلاف طویل المعیاد تحفظ حاصل ہوسکتا ہے، کم از کم موجودہ کورونا اقسام کے مقابلے میں، مگر معمر افراد، کمزور مدافعتی نظام کے حامل لوگوں اور مدافعتی نظام کو دبانے والی ادویات استعمال کرنے والوں کو ممکنہ طور پر بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

محققین نے کہا کہ ایم آر این اے ویکسینز کتنے عرصے تک تحفظ فراہم کرسکیں گی، اس کی پیشگوئی بہت مشکل ہے، کیونکہ وائرس مسلسل ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل نیچر میں ششائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024