• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی 50 ویں سالگرہ

شائع June 28, 2021
ایلون مسک اپنی والدہ کے ساتھ — رائٹرز فوٹو
ایلون مسک اپنی والدہ کے ساتھ — رائٹرز فوٹو

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی 50 ویں سالگرہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور پے پال جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں جن کے ٹوئٹر پر چند الفاظ کمپنیوں کی تقدیر بدل دیتے ہیں۔

اس سال تو وہ کچھ عرصے تک دنیا کے امیر ترین فرد بھی رہے مگر اب 184 ارب ڈالرز کے ساتھ جیف بیزوز سے نیچے دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنے حیرت انگیز منصوبوں جیسے انسانوں کو مریخ میں بسانا، دماغ میں چپ نصب کرنا یا ٹریفک جام سے بچنے کے لیے شہروں میں سرنگیں کھودنا وغیرہ سے معروف ایلون مسک 28 جون کو 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

ایلون مسک ٹوئٹر پر بھی بہت زیادہ سرگرم رہتے ہیں اور ان کا ایک ٹوئٹ ہی مختلف کمپنیوں اور ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر کو اوپر نیچے لے جانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

ایلون مسک کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بچپن کی ایک تصویر ٹوئٹ کی۔

درحقیقت یہ تصویر ان کے پیدائش کے کچھ عرصے بعد کی ہی محسوس ہوتی ہے، تاہم مای مسک نے اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی۔

ایلون مسک کو ان عجیب دفتری عادات کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور ان کے مداحوں اور ناقدین کی تعداد بھی کم نہیں۔

ہفتے میں 110 گھنٹے کام کرنے والے ایلون مسک اکثر اپنی ڈیسک کے نیچے یا فیکٹری کے فرش پر بھی سو جاتے ہیں ۔

ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقہ کے شہر پیریٹوریا میں ہوئی تھی اور سائنس فکشن ناولز اور بجلی سے چلنے والی ہر چیز ان کو بچپن سے پسند تھی۔

17 سال کی عمر میں وہ کینیڈا منتقل ہوئے اور وہاں فزکس اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی اور 1992 میں مزید تعلیم کے لیے امریکا آگئے۔

انہوں نے ڈاکٹریٹ پروگرام سے الگ ہونے کے 2 دن بعد ایک آن لائن نیوزپیپر پلیٹ فارم زپ 2 کی بنیااد رکھی۔

بعدازاں اس کمپنی کو فروخت کردیا اور پھر ایک ایسے سیٹ اپ کو تشکیل دیا جو بعد میں پے پال کے نام سے جانا گیا، جسے 2002 میں ای بے نے ڈیڑھ ارب ڈالرز میں خرید لیا تو ایلون مسک کی جیب میں ساڑھے 16 کروڑ ڈالرز گئے۔

ویسے ایلون مسک نے ٹیسلا کی بنیاد نہیں رکھی تھی بلکہ پے پال کی فروخت کے بعد انہوں نے اپنی دولت اسپیس ایکس اور ٹیسلا پر لگائی، جس کے 2008 میں وہ سی ای او بنے۔

انہوں نے 3 بار شادی کی جن میں سے 2 ایک ہی خاتون سے کیں، جبکہ معاشقوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے اور اب بھی ایک گرل فرینڈ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024