• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

دنیا کی تیز ترین الیکٹرک موٹرسائیکل

شائع June 28, 2021
— فوٹو بشکریہ وائٹ موٹرسائیکل
— فوٹو بشکریہ وائٹ موٹرسائیکل

بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکلوں کے رجحان میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے مگر اب تک ان میں زیادہ تیز رفتار مشینیں متعارف نہیں ہوسکیں۔

مگر اب ایک کمپنی نے دنیا کی تیز ترین الیکٹر موٹرسائیکل متعارف کرائی ہے۔

برطانوی کمپنی وائٹ موٹرسائیکل نے اس موٹرسائیکل کو تیار کیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس کے کانسیپٹ ماڈل نے زمین پر رفتار کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ڈبلیو ایم سی 250 ای وی نامی اس بائیک کے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ 250 میل گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

اس کا ڈکٹ سسٹم جسے وی ایئر کا نام دیا گیا ہے وہ اسے ایروڈائنامکلی دنیا کی سب سے مؤثر موٹرسائیکل بناتا ہے۔

اس ڈکٹ سسٹم سے ہوا بائیک کے درمیان سے گزرتی ہے جس سے اس کا توازن بہتر ہوتا ہے۔

بیٹری پیکس اور دیگر برقی نظام نچلے حصے میں موجود ہے جبکہ ڈبل سوئنگ آرم سسپشن سسٹؐ اس بائایک کا حصہ ہے۔

پچھلے ٹائر کو 30 کلو واٹ الیکٹرک موٹرز سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ دو 20 کلو واٹ موٹرز اگلے وہیل کا حصہ ہیں۔

مجموعی طور پر یہ موٹرز 100 کلو واٹ یا 1334 ہارس پاور فراہم کرتی ہیں۔

فی الحال تو یہ کانسیپٹ ماڈل ہے مگر کمپنی اسے بتدریج عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024