• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارائیں ’جسم فروش‘ نہیں، مریم نفیس کا ملاقات کی پیش کش کرنے والے کو کرارا جواب

شائع June 28, 2021
مریم نفیس کو پہلے بھی پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کی جا چکی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
مریم نفیس کو پہلے بھی پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کی جا چکی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

’کم ظرف'، 'یاریاں'، 'مکافات'، 'دیار دل'، 'عشق بے نام'، 'حیا کے دامن میں' اور 'کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی مریم نفیس نے پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کرنے والے شخص کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ شیئر کردیا۔

مریم نفیس نے 27 جون کو انسٹاگرام پر ’فہد خان‘ نامی لڑکے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے ملنے والے ذاتی پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اکاؤنٹ سے مریم نفیس کو پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کی گئی۔

فہد خان نامی شخص کی جانب سے مریم نفیس کو بھجوائے گئے مختصر پیغام میں اداکارہ کو پیش کش کی گئی تھی کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص سے چند گھنٹوں تک ملاقات کریں تو انہیں 3 لاکھ روپے تک کی رقم دی جائے گی۔

پیغام میں اداکارہ کو بیرون ملک سے آنے والے شخص کا نام نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کوئی غلط مطالبہ کیا گیا، بس پیسوں کے عوض ملاقات کے لیے رضامندی پوچھی گئی۔

اداکارہ نے مذکورہ پیغام پر کوئی جواب دیے بغیر اسے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایسے پیغامات بھجوانے والے افراد پر واضح کیا کہ ’اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہوں، ’جسم فروش‘ نہیں، ہراساں کرنے والے کو مریم نفیس کا جواب

مریم نفیس نے مذکورہ شخص کے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بار پھر‘۔

اداکارہ نے اپنے کیپشن میں پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ ایسے لوگوں کو کون ایسی ہدایات دیتا ہے اور وہ کیوں اداکاراؤں کو ایسا سمجھتے ہیں۔

مریم نفیس نے لکھا کہ وہ اور ان کی دیگر ساتھی اداکارائیں تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سب شوبز کی فیلڈ میں اپنا نام بنانے کے لیے محنت کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ اور دوسری اداکارائیں محنت کے لیے 12 گھنٹے اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ وقت تک کام کرتی ہیں مگر بعض لوگ انہیں ذہنی اضطراب میں مبتلا کرنے کے لیے غلط پیغامات بھجواتے ہیں۔

اداکارہ کو گزشتہ برس بھی پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کو گزشتہ برس بھی پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

مریم نفیس نے لکھا کہ وہ اور ان کی دیگر ساتھی اداکارائیں پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کرنے والی ذہنیت کو مسترد کرتی ہیں اور انہیں ایسی ذہنیت سے نفرت ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مریم نفیس کو پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کی گئی ہو اور انہوں نے اس طرح سخت رد عمل دیا ہو۔

اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں بھی اداکارہ نے پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کرنے والے شخص کے پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مریم نفیس نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’انجان شخص کی جانب سے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کے پیغامات ان کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہے ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے بیمار ذہنیت والے افراد کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کا کام ہی یہی ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہوں نے کوشش کی کہ وہ ایسے نامناسب پیغامات کے جوابات سے منہ موڑ لیں مگر ان کے پاس ان پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں تھا۔

اداکارہ نے کیپشن میں واضح کیا تھا کہ وہ اداکارہ ہیں، کوئی جسم فروش نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024