• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی؟

شائع June 28, 2021
حریم شاہ نے تصاویر کو کوئی کیپشن نہیں دیا تھا—فوٹو انسٹاگرام
حریم شاہ نے تصاویر کو کوئی کیپشن نہیں دیا تھا—فوٹو انسٹاگرام

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی اسٹار حریم شاہ سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے سندھ کے معروف سیاستدان سے شادی کرلی۔

حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کی معروف سیاستدانوں اور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

حریم شاہ کی متعدد سیاستدانوں، مذہبی شخصیات اور سماجی رہنما کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی،حریم شاہ

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد حریم شاہ نے اپنی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ متعدد اشتہارات میں بھی دکھائی دیں۔

ماضی میں ان سے متعدد مرتبہ شادی سے متعلق سوالات کیے گئے اور ایک مرتبہ یہ خبریں بھی پھیلی تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر شیخ رشید سے شادی کرلی، بعد ازاں حریم شاہ نے واضح کیا تھا کہ ان کی شادی کی خبریں جھوٹی ہیں۔

حریم شاہ کی منگنی اور شادی کی خبریں حال ہی میں اس وقت وائرل ہوئی تھیں جب انہوں نے عروسی لباس میں انسٹاگرام پر تصاویر شیئرکی تھیں۔

حریم شاہ نے 23 جون کو انسٹاگرام پر عروسی لباس اور دلہن کے میک اپ میں تصاویر شیئر کی تھیں لیکن انہوں نے تصاویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا تھا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید میرے بھائیوں کی طرح ہیں، حریم شاہ

مذکورہ تصاویر کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی منگنی اور شادی کی خبریں پھیل گئیں لیکن اب جیو ٹی وی کی ویب سائٹ نے تصدیق کی ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار نے شادی کی تصدیق کردی۔

جیو ڈاٹ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حریم شاہ نے ان سے مختصر گفتگو میں تصدیق کی کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ حریم شاہ نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی تصدیق کی لیکن انہوں نے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ انہوں نے کب اور کہاں شادی کی؟

ویب سائٹ کے مطابق حریم شاہ نے فوری طور پر رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی شادی سے متعلق مزید معلومات کو عام کردیں گی۔

حریم شاہ کی شادی کی خبروں پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی لیکن ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے متعلق معلومات کو عام کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Ali Soomro Jun 29, 2021 05:47am
Kya tension ha aik to Acha kaam kiya

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024