• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

متحدہ عرب امارات میں بھارت کے شہریوں کی آمد پر پابندی برقرار ہے، حکام

شائع June 28, 2021
دبئی نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا—فائل/فوٹو: رائٹرز
دبئی نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا—فائل/فوٹو: رائٹرز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کردیا ہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا کے شہریوں کی داخلے پر پابندی نہیں ہٹا دی گئی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی جانب سے غیر ملکیوں کی آمد سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت اور دیگر ممالک کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای کا ایک مرتبہ پھر پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں دبئی کاروبار اور سیاحت کا مرکز ہے اور 7 ریاستوں میں سب سے گنجان ہے اور کووڈ کے باعث ساتوں ریاستوں نے اپنے طور پر کووڈ-19 کے حوالے سے پالیسیاں بنائی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے ایک نوٹس کے ذریعے 21 جون کو کیے گئے فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سمیت 13 ممالک سے شہریوں کی آمد کورونا کے باعث پابندی ہوگی۔

دبئی کے حکام نے 19 جون کو کہا تھا کہ جن افراد پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارت، نائیجیریا اورجنوبی افریقہ کا دورہ کرنے پر عائد پابندی میں 23 جون سے نرمی ہوگی۔

پالیسی میں تبدیلیوں کے تحت بھارت اور جنوبی افریقہ میں کورونا کے خلاف مکمل طورویکسین لگوانے والے افراد اور نائجیریا کے وہ شہری جن کا پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہو، ان کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

جی سی اے اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ بھارت سے آنے والے افراد کی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی بدستور برقرار ہے لیکن یہ بیان حکومت دبئی کی جانب سے پہلے کیے گئے اعلان کے برخلاف ہے۔

دبئی کی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے درخواست کے باوجود کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

مزیدپڑھیں: پاکستان کیلئے بھارت کے بعد مزید ممالک کے مسافروں پر پابندی متوقع

ایمریٹس ایئر لائن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سے پروازایں 7 جولائی سے دستیاب ہوں گی لیکن خبردار بھی کیا کہ اس میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے سے پہلے سفری قواعد اور گائیڈ لائنز کا انتظار کر رہے ہیں۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے اور سیاحت کا بھی بڑا ذریعہ ہیں۔

دبئی نے جولائی 2020 میں اپنی سرحد غیرملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا تھا جبکہ ابوظہبی میں اکثر ممالک سے آنے والے سیاحوں کو قرنطینہ لازمی ہے۔

بھارت سے آنے والے افراد کی متحدہ عرب امارات میں پابندی رواں برس اپریل میں بھارت میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بدترین حالات کے بعد عائد کی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے صرف اپنے شہریوں، سفارت کاروں جیسے مخصوص افراد کو اس پابندی سے استثنیٰ دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024