ہواوے کا نیا مڈرینج فون نووا 8 آئی بہت جلد متعارف کرائے جانے کا امکان
ہواوے نے مخصوص ایشیائی ممالک کے لیے ایک نیا مڈرینج فون نووا 8 آئی جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اس فون کو پیش کیا جائے گا جس کا ڈیزائن نووا 8 فائیو جی کی بجائے میٹ 0 پرو سے ملتا جلتا ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے یہ فون نوجوان صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے فون کی تصویر جاری نہیں کی گئی تھی مگر وہ بھی لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔
فون کا آفیشل رینڈر سامنے آیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کا ڈیزائن میٹ 30 پرو جیسا ہوگا۔
فون کے بیک پر میٹ 30 پرو جیسا سرکولر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 4 کیمرے اور ایک ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔
مختلف لیکس کے مطابق اس فون میں 6.67 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا جائے گا۔
فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہوگا۔
اس کے علاوہ اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہوگا جس کے ساتھ 4300 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ واٹ سپر چارج سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔
لیکس کے مطابق فون کی بیٹری صفر سے 100 فیصد تک 338 منٹ میں چارج ہوجائے گی۔
جہاں تک بیک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے تو اس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا ہوگا جس کے ساتھ 8 میگا پکسل اور 2، 2 میگا پکسل کے کیمرے ہوں گے۔
اس فون میں میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 11 سے کیا جائے گا جسے مستقبل قریب میں کمپنی کے اپنے ہارمونی او ایس سے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔